وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ہندوستان کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دو یورپی ممالک اٹلی اور فرانس کا دورہ کریں گے

Posted On: 08 OCT 2023 11:06AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 9  اکتوبر سے 12 اکتوبر 2023 تک اٹلی اور فرانس کا دورہ کریں گے۔ دونوں ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے کے دوران، وزیر دفاع روم میں اٹلی کے وزیر دفاع مسٹر گائیڈو کریسیٹو سے ملاقات کریں گے ۔ مارچ 2023 میں اٹلی کے وزیر اعظم کے دورہ ہند کے دوران ہندوستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف بڑھا دیا گیا تھا۔

دوسرے اور آخری مرحلے کے دوران، جناب راج ناتھ سنگھ پیرس میں اپنے ہم منصب، فرانس کے مسلح افواج کے وزیر مسٹر سیباسٹین لیکورنو کے ساتھ 5ویں سالانہ دفاعی مذاکرات کریں گے۔ ہندوستان اور فرانس نے حال ہی میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے 25 سال کا جشن منایا۔ دونوں ممالک مابین  اہم صنعتی تعاون سمیت  گہرے اور وسیع پیمانے پر دو طرفہ دفاعی تعلقات ہیں ۔

روم اور پیرس دونوں میں، وزیر دفاع صنعتی تعاون کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے دفاعی صنعت کے سی ای اوز اور سینئر نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10527


(Release ID: 1965729) Visitor Counter : 115