وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے آئی اے اے ڈی بی کے تمہیدی پروگرام اور لوگولانچ کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا


انڈیا آرٹ آرکیٹیکچر ڈیزائن بینالے دسمبر 2023 میں منعقد ہوگا جس میں دہلی، ممبئی اور بنگلور میں پروگرام منعقد ہوں گے: جی کشن ریڈی

بینالے نچلی سطح کے کاریگروں اور ہم عصر ڈیزائنروں کو ایک ساتھ لا کر مکالمے، اختراع اور تعاون کا آغاز کرے گا اور اس طرح تخلیقی معیشت کو آگے بڑھایا جائے گا: محترمہ۔ میناکشی لیکھی

Posted On: 08 OCT 2023 9:16AM by PIB Delhi

وزارت ثقافت نے کل شام نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، دہلی میں انڈیا آرٹ آرکیٹیکچر ڈیزائن بینالے(آئی اے اے ڈی بی 23 ) کی پیش نظارہ (تمہیدی ) تقریب اور  لوگو کی رونمائی کا اہتمام کیا۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y1C3.jpg

ایک ویڈیو پیغام میں ثقافت، سیاحت اور ڈونر کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ وزارت ثقافت دسمبر 2023 میں اپنے افتتاحی انڈیا آرٹ آرکیٹیکچر ڈیزائن بینالے کی میزبانی کر رہی ہے، جس کے پروگرام دہلی، ممبئی اور بنگلور میں طے ہیں۔ انہوں نے  بینالے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00242XT.jpg

امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے تقریب کے لیے کلیدی خطبہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ، "انڈیا آرٹ آرکیٹیکچر بینالے نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے متحرک فیسٹیول ٹیپسٹری میں ایک روشنی کے طور پر کھڑا ہوگا، جس کا مقصد عالمی سطح پر ملک کی تعمیراتی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔ یہ بینالے بین الاقوامی شان و شوکت کا آئینہ دار ہے اور یہ  نہ صرف حوصلہ افزائی بلکہ خالص  سحر انگیزی کا بھی وعدہ کرتا ہے۔ بینالے نچلی سطح کے دستکاروں اور ہم عصر ڈیزائنروں کو ایک ساتھ لا کرباہمی بات چیت ، اختراعات اور تعاون کا آغاز کرے گا اور اس طرح تخلیقی معیشت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

جوائنٹ سکریٹری محترمہ مگدھا سنہا نے اپنے ابتدائی کلمات میں آنے والے بینالے کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ بینالے 9 دسمبر سے 15 دسمبر 2023 تک مشہور لال قلعہ میں ہونے والا ہے۔ یہ ایونٹ نمائشوں اور پینل مباحثوں کے ذریعہ مختلف موضوعات کو تلاش کرے گا، جس میں ہر دن ایک مخصوص تھیم کے گرد مرکوز ہو گا، جسے اس شعبے کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ موضوعات جیسے دروازے اور گیٹ ویز، پر کشش باغات، حیرت انگیز اسٹیپ ویلز ، شاندار مندر فن تعمیر، آزاد ہندوستان کے جدید عجائبات،گھریلو ڈیزائن کی عصری شکل ، اور فن تعمیر میں خواتین کا کردار جیسے موضوعات کا احاطہ کریں گے ۔

مزید برآں، اس بات کا تذکرہ کیا گیا کہ انڈیا آرٹ آرکیٹیکچر ڈیزائن بینالے 2023 وینس بینالے 2024 میں ہندوستان کی شرکت کے پیش خیمہ کے طور پر کام کرے گا، جس سے فن، فن تعمیر اور ڈیزائن کے شعبوں میں کام کرنے والوں اور پیشہ ور افراد کے درمیان ایک جامع مذاکرات کو فروغ ملے گا۔ بینالے  کا مقصد نچلی سطح کے ف روایتی نکاروں اور ہم عصر ڈیزائنروں ، کیوریٹروں، معماروں، اور سوچنے والے رہنماؤں کو عمر، جنس، اور صنف کی حدود سے بالاتر ہوکر سب سے آگے لانا ہے۔ مزید برآں، یہ  بتایا گیا کہ بینالے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے اور لال قلعہ میں ثقافتی  مقامات کی ترقی کے منصوبے کا آغاز کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HH6U.jpg

تقریب میں سفارت کاروں، فنکاروں، آرکیٹیکٹ، ڈیزائنر، کیوریٹروں، سرکاری حکام، گیلرسٹ اور میوزیم کے پیشہ ور افراد کے ساتھ نمایاں شرکت دیکھی گئی ۔ شام کو جاز کوارٹیٹ 'کیپٹل تھری' کی دلفریب کارکردگی نے اس رونق میں مزید اضافہ کردیا ۔

تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے، براہ کرم @iaadb2023 پر انڈیا آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بینالے کے آفیشل انسٹاگرام پیج کو فالو کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10523



(Release ID: 1965685) Visitor Counter : 86