امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند سکم کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑی ہے اور ریاست میں معمولات کو بحال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے


امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے سکم کا دورہ کیا

حکومت ہند سکم کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ریاست کے لیے تمام ضروری تعاون اور مدد جاری ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نقصانات کے پیمانے اور بچاؤ اور راحت کے کاموں کے سلسلے میں ریاستی وزیر اعلیٰ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں

بین وزارتی مرکزی ٹیم اتوار 8 اکتوبر سے ریاست کا دورہ کرے گی تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جائے، نقصانات کا اندازہ لگایا جائے اور جہاں ضروری ہو مدد فراہم کی جا سکے

Posted On: 07 OCT 2023 6:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند سکم کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑی ہے اور ریاست میں معمولات کو بحال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف)/ بادل کے پھٹنے/ اچانک سیلاب آنے کے واقعے کے ایک دن کے اندر، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر مملکت برائے داخلہ امور جناب اجے کمار مشرا کو سکم کا دورہ کرنے کے لیے کہا۔

 

 

جناب اجے کمار مشرا کل رات گنگٹوک پہنچے اور آج صبح چیف سکریٹری اور ریاستی حکومت کے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور فوج، آئی ٹی بی پی، بی آر او، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور این ایچ پی سی کے سینیئر عہدیداروں کے ساتھ گنگٹوک میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ہند سکم کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ریاست کو تمام ضروری تعاون اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نقصان کے پیمانے اور بچاؤ اور راحتی کاموں کے سلسلے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ امور نے مزید بتایا کہ حکومت ہند نے ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں حکومت ہند کی پانچ وزارتوں یعنی زراعت، سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی وے، جل شکتی، توانائی اور مالیات کے سینیئر افسران شامل ہیں۔ یہ ٹیم 8 اکتوبر بروز اتوار سے ریاست کا دورہ کرے گی تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے، نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے اور جہاں ضروری ہو مدد فراہم کی جا سکے۔

مرکزی وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت نے 2023-24 کے لیے مختص ایس ڈی آر ایف کی پیشگی منظوری دے دی ہے تاکہ ریاست کو فوری طور پر بچاؤ، راحت اور معمولات کی بحالی کے قابل بنایا جا سکے۔

 

 

مرکزی وزیر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے ریاستی حکومت کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ کام کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے ایک مختصر مدت اور طویل مدتی منصوبہ تیار کریں۔ کم سے کم وقت میں تباہ شدہ/ مسمار شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے تیار ہونے کی درخواست کی۔

اس سے پہلے سکم کے چیف سکریٹری نے مرکزی وزیر مملکت کو 4 اکتوبر کی صبح سے ہونے والی پیش رفت اور نقصانات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر مملکت کو سڑکوں اور دیگر اہم انفراسٹرکچر جیسے ٹیلی کمیونیکیشن، پانی اور بجلی کو پہنچنے والے وسیع نقصان سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد اور راحت کیمپوں کی حالت کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے فوج، این ڈی آر ایف، بی آر او، آئی ٹی بی پی اور دیگر تمام ایجنسیوں کے ساتھ فعال تال میل میں ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کا تفصیلی خلاصہ پیش کیا۔

 

اس سے پہلے آج، مرکزی وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے سکم کے گورنر جناب لکشمن پرساد آچاریہ سے راج بھون میں ملاقات کی اور اس بحران کا سامنا کرنے میں مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

دوپہر میں جناب مشرا نے بارڈونگ میں فوجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت 8 اکتوبر کو سکم کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے اور متاثرہ علاقوں اور راحتی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

آئی ٹی بی پی نے 3 اکتوبر کی رات سے بچاؤ کارروائیاں شروع کیں اور 175 سے زیادہ لوگوں کو بچایا اور اپنے مختلف کیمپوں سے امدادی مراکز چلا رہے ہیں۔ کٹ آف ایریا میں 40 افراد مکمل طور پر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں انتہائی خطرناک خطوں سے بچایا گیا، اور تاروں اور رسیوں کے ذریعے ندیوں سے نکالا گیا۔ اس کے علاوہ چھ ایسے افراد کو بچا لیا گیا جو ڈیم ٹنل کے دوسری جانب پھنسے ہوئے تھے۔ 16,000 فٹ کی بلندی پر واقع زناک میں 68 افراد پھنسے ہوئے تھے اور سبھی کو بحفاظت بچا کر گوما میں آئی ٹی بی پی کیمپ لایا گیا تھا۔ چار پھنسے ہوئے خاندانوں کو آئی ٹی بی پی کے لاچنگ بی او پی میں لایا گیا اور جہاں وہ کیمپ میں ہیں۔

 

 

این ڈی آر ایف کی چار ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں اور انہوں نے 178 لوگوں کو بچایا ہے۔ سیاحوں کو لاچنگ اور آئی ٹی بی پی اور ہندوستانی فوج کے دو مختلف مقامات سے سیٹلائٹ فون پر اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر موسمی حالات کے لحاظ سے فضائی ریسکیو فراہم کرنے کے لیے اسٹینڈ بائی پر تعینات ہیں۔ فوج کے اہلکار ضروری تلاش اور بچاؤ آلات کے ساتھ بحالی کے کام میں ریاستی انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

***

ش ح۔ ف ش ع- م ف

07-10-2023

U: 10517


(Release ID: 1965636) Visitor Counter : 115