امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج اتراکھنڈ کے نریندر نگر میں سنٹرل زونل کونسل کی 24ویں میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 07 OCT 2023 5:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں زونل کونسل کے کردار کو ایڈوائزری سے ایک ایکشن پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیا گیا ہے

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کو مضبوط کرنے پر زور دیا ہے، اس پالیسی کے تحت زونل کونسلوں نے مسائل کو حل کرنے، مالی شمولیت کو بڑھانے اور پالیسی میں تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے

 

سنٹرل زونل کونسل کی رکن ریاستیں ،ملک میں زراعت، مویشی پروری اور اناج کی پیداوار، کان کنی، پانی کی فراہمی اور سیاحت کے اہم مرکز ہیں، ان ریاستوں کے بغیر مناسب پانی کی فراہمی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا

 

مرکزی زونل کونسل کی ریاستوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ٹیم انڈیاکے تصور کو زمینی سطح پر لاگو کیا ہے

 

غذائیت کی کمی اور سکول چھوڑنے والے بچوں کا صفر  ڈراپ آؤٹ ، ہماری ترجیح ہونی چاہیے

 

آج کی میٹنگ میں، آئی سی اے آر نے نظرثانی شدہ موسم پر مبنی فصل بیمہ اسکیم میں لاکھ پیداوار کو شامل کرنے کے لیے ایک مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے لاکھ پیداوار میں شامل کسانوں کو فائدہ پہنچے گا

 

میٹنگ میں راگی کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے برابر کوڈو اور کٹکی پیداوار کی قیمت طے کرنے کا فیصلہ کیاگیا، اس فیصلے سے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، خاص طور پر سنٹرل زونل کونسل کے رکن ریاستوں میں

 

میٹنگ میں 5 کلومیٹر کے دائرے میں ہر گاؤں کو بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے، ملک میں 2 لاکھ نئے پی اے سی ایس کی تشکیل، رائلٹی اور کان کنی سے متعلق مسائل اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع میں بنیادی  ڈھانچے کی تشکیل  جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

 

دوہزار چودہ  2004سے 2014 تک زونل کونسل کے 11 اجلاس اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کے 14 اجلاس ہوئے جبکہ 2014 سے 2023 تک زونل کونسل کے 25 اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کے 29 اجلاس ہوئے

 

دوہزار چار 2004 سے 2014 کے درمیان مجموعی طور پر 570 مسائل پر بات چیت کی گئی جس میں سے 448 مسائل کو حل کیا گیا جب کہ 2014 سے 2023 کے درمیان کل 1315 مسائل پر بات چیت کی گئی جن میں سے 1157 مسائل کو حل کیا گیا

 

مرکزی وزیر داخلہ کی اپیل  پر، سنٹرل زونل کونسل نے متفقہ طور پر تمام کھلاڑیوں کو ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لیے پہلی بار 100 سے زیادہ تمغے جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر مبارکباد یتے ہوئے قرارداد منظور کی

 

 سنٹرل ریجنل کونسل نے چندریان 3 کی شاندار کامیابی، جی 20 چوٹی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور پارلیمنٹ سے خواتین ریزرویشن بل کی تاریخی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا

 

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج اتراکھنڈ کے نریندر نگر میں سنٹرل زونل کونسل کی 24ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں چھتیس گڑھ کے وزیر داخلہ جناب تامردھوج ساہو، مرکزی داخلہ سکریٹری، بین ریاستی کونسل سکریٹریٹ کے سکریٹری، رکن ریاستوں کے چیف سکریٹریز، ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی اپیل پر، مرکزی علاقائی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار 100 سے زیادہ تمغے جیت کر ہندوستان کو فخر محسوس کرانے کے لیے تالیوں کے ساتھ تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی گئی۔ میٹنگ میں سنٹرل ریجنل کونسل نے چندریان 3 کی شاندار کامیابی، جی 20 چوٹی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور پارلیمنٹ سے خواتین ریزرویشن بل کی تاریخی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا۔

اپنے صدارتی خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں علاقائی کونسلوں کا کردار ایڈوائزری سے ایکشن پلیٹ فارم میں بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی علاقائی کونسل میں شامل ریاستوں مدھیہ پردیش، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ کا ملک کی جی ڈی پی اور ترقی میں بہت بڑا حصہ ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مرکزی علاقائی کونسل میں شامل ریاستیں ملک میں زراعت، مویشی پروری، اناج کی پیداوار، کان کنی، پانی کی فراہمی اور سیاحت کے اہم مراکز ہیں، ان ریاستوں کے بغیر پانی کی فراہمی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کو مضبوط کرنے پر زور دیا ہے، اس کے تحت علاقائی کونسلوں نے مسائل کے حل، مالی شمولیت میں اضافہ اور پالیسی میں تبدیلیوں میں غیرمبدل  کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی علاقائی کونسل کی ریاستوں نے زمینی سطح پر  وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹیم انڈیا کے تصور کو لاگو کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے کسانوں کو خوشحال بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں اٹھائے گئے اہم قدم کے ایک حصے کے طور پر، اب ملک بھر کے کسانوں کو سو فیصد  دالوں، تیل کے بیجوں اور مکئی کی 100 فیصد کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) نیفیڈ کی طرف سے  خریداجائے گا۔ بھوپال میں 22 اگست 2022 کو ہونے والی مرکزی علاقائی کونسل کی 23ویں میٹنگ میں کسان کریڈٹ کارڈ اور فصل بیمہ اسکیم میں لاکھ پیداوار کو شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں لاکھ پیداوار کے لیے فنانس کا پیمانہ طے کیا گیا ہے۔ آج کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی اے آر کی طرف سے نظرثانی شدہ موسم پر مبنی فصل بیمہ اسکیم میں لاکھ پیداوار کو شامل کرنے کے لیے مطالعہ کیا جائے گا۔ اس کے تحت کسان کریڈٹ کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اور اس فیصلے سے لاکھ پیداوار میں شامل کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ بھوپال میں منعقدہ پچھلی میٹنگ میں کوڈو اور کٹکی سری انا (معمولی جوار) کی پیداوار کے لیے بینچ مارک قیمت طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حکومت ہند کے محکمہ خوراک اور سرکار نظام تقسیم نے 9 اگست 2023 کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا۔ آج کی میٹنگ میں کوڈو اور کٹکی کی پیداوار کی قیمت راگی کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے مساوی طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے سے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، خاص طور پر مرکزی علاقائی کونسل کی  رکن ریاستوں میں۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں 5 کلومیٹر کے دائرے میں ہر گاؤں میں بینکنگ کی سہولت، ملک میں 2 لاکھ نئے پی اے سی ایس کی تشکیل، رائلٹی اور کان کنی سے متعلق مسائل اور بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کی تشکیل جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

s

جناب امت شاہ نے تعاون، اسکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح اور غذائی قلت جیسے مسائل کو ترجی دینے کی اپیل کی اور تمام رکن ممالک سے کہا کہ وہ ان پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے بچوں میں غذائیت کی کمی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مسئلے کو پوری حساسیت کے ساتھ حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ 2004 سے 2014 تک علاقائی کونسلز کے 11 اجلاس اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کے 14 اجلاس ہوئے جبکہ 2014 سے 2023 تک علاقائی کونسلز کے 25 اجلاس اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کے 29 اجلاس ہوئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان کل 570 مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سے 448 کو حل کیا گیا، جب کہ 2014 سے 2023 کے درمیان، کل 1315 مسائل پر بات چیت ہوئی، جن میں سے 1157 مسائل کو حل کیا گیا۔

***

(ش ح ۔ ع ح (

10511



(Release ID: 1965563) Visitor Counter : 93