وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے جی آئی پی ای کے 29ویں کانووکیشن سے خطاب کیا اور سمبایوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی، پونے میں سمبایوسس اشنیا بھون کا افتتاح کیا
جناب پردھان نے مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار رہنے کی قابلیت میں اضافہ کرنے کے لیے طلباء پر زور دیا
بڑا سوچیں اور معاشرے کی امنگوں کے ساتھ ساتھ عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے وژن کے ساتھ آگے بڑھیں: جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
07 OCT 2023 4:36PM by PIB Delhi
تعلیم ، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج پونے میں گوکھلے انسٹی ٹیوٹ آف پالیٹکس اینڈ اکنامکس(جی آئی پی ای) کے 29ویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا۔اس پروگرام میں مہاراشٹر کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر جناب چندرکانت پاٹل؛ جی آئی پی ای کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجیت راناڈے کے علاوہ دیگر معززین، ماہرین تعلیم، پروفیسران اور طلباء بھی موجود تھے۔
کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے،جناب پردھان نے اپنی ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ قابلیت اور زندگی کی مہارتوں کی تعمیر پر زور دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی آئی پی ای خیالات کا پگھلنے والا برتن اور تجرباتی تعلیم کا مرکز رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی باصلاحیت نوجوانوں کی وجہ سے ہندوستان آئندہ پچیس سالوں میں سب سے زیادہ خوشگوار جگہ بننے والا ہے۔ انہوں نے ان پر زور دے کر کہا کہ وہ بڑا سوچیں اور معاشرے کی امنگوں کے ساتھ ساتھ عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے وژن کے ساتھ آگے بڑھیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اکیسویں صدی علم پر مبنی معاشرہ بننے جا رہی ہے جہاں ترقی، شرح نمو، معیشت اور معاشرے کا بنیادی ذریعہ علم ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستانیوں کی اب عالمی ذمہ داریاں ہیں اور ان کے نقطہ نظر اور اعمال کا رخ پوری دنیا کی طرف ہونا چاہیے۔
جناب پردھان نے آئین ہند کے مسودے کے دوران انسٹی ٹیوٹ کی اہم خدمات کے ساتھ ساتھ آزادی کے بعد کئی اہم پالیسی فیصلوں پر روشنی ڈالی، جن میں زراعت، تعلیم، زرعی اجناس کی قیمتوں، خاندانی منصوبہ بندی، بینک کاری اور کوآپریٹو موومنٹ پر اقتصادی تحقیق پر کچھ شامل ہیں۔
بعد ازاں، جناب دھرمیندر پردھان نے ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی، پونے میں ودیارتھی سمان سماروہ میں شرکت کی۔ پروگرام میں تقریر کرتے ہوئےجناب پردھان نے پونے شہر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح اس شہر نے ہندوستانی تہذیب کی سمت دکھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی اس کے مرکزوں میں سے ایک رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ابھرتی ہوئی معیشتوں کو ہندوستان کی قیادت والے ماڈل سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور پونے میں ان توقعات کو پورا کرنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کئی اہم شعبوں میں پونے کے تعاون پر زور دیا جن میں تعلیم پر تحقیق، پالیسی کے فیصلے، اکیڈمیا، فلاح و بہبود پر مبنی گورننس کے خیال کو شامل کرنا اور خواتین کی قیادت میں ترقی، سائنسی تحقیق اور بہت کچھ شامل ہے۔
انہوں نے عالمی ماحولیاتی صحت کے معروف پروفیسر کرک آر سمتھ کی جانب سے دی گئی اہم تجاویز کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے پونے میں کچھ عرصہ کام کیا۔ جناب پردھان نےبتایا کہ سماج کے معاشی طور پر کمزور طبقوں کو ایل پی جی سبسڈی کے لیے ان کی تجاویز نے اجولا اسکیم کا آغاز کیا۔
جناب پردھان نے سمبایوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی، پونے میں سمبیوسس اشنیا بھون کا افتتاح کیا۔
آج کے پروگرام میں پراج انڈسٹریز کے ڈاکٹر پرمود چودھری ،سمبایوسس انٹرنیشنل (ڈیمڈ یونیورسٹی) کےچانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ایس بی مجمدار، معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر کے ایچ سنچیتی ماہر کتھک ، محترمہ شمع بھاٹے؛ اور معروف مصنفہ محترمہ ارونا ڈھیرے سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
10504
(Release ID: 1965506)
Visitor Counter : 87