سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

صحت کی دیکھ بھال میں عالمی معیارات کو پورا کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ دونوں اطراف سے وسائل کی صحت مند تکمیل بھی سستی شرحوں پر عالمی معیار کی طبی دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے نو برسوں کے دوران پالیسی منصوبہ بندی میں تبدیلیوں نے پبلک اور  پرائیویٹ شعبوں کے درمیان باہمی اعتماد پیدا کیا ہے

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہا کہ سستی صحت کی دیکھ بھال کے عالمی معیارات کو پورا کرنے کے مقصد کے لیے، کامل پبلک پرائیویٹ ہم آہنگی ضروری ہے

شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے نو سال کے دوران پالیسی منصوبہ بندی میں تبدیلیوں نے باہمی اعتماد پیدا کیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

‘‘نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کی کامیابی کے بعد، وزیر اعظم نے عالمی معیارات، عالمی حکمت عملیوں اور عالمی نقطہ نظر کو پورا کرنے کی خواہشات کا تعین کیا ہے’’

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  سی آئی آئی کے ذریعہ منعقدہ  15ویں گلوبل میڈ ٹیک سمٹ سے خطاب کیا

Posted On: 06 OCT 2023 4:48PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان جیسے ملک کے لیے، صحت کی دیکھ بھال میں عالمی معیارات کو پورا کرنے کے واسطے پبلک پرائیویٹ ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف سے وسائل کی صحت مند تکمیل سے عالمی معیار کی طبی دیکھ بھال سستی قیمتوں پر فراہم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی کے وزیر مملکت نے نئی دہلی میں سی آئی آئی کے ذریعہ منعقدہ 15 ویں گلوبل میڈ ٹیک سمٹ 2023 میں افتتاحی خطبہ دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TXP6.jpg

یہ بتاتے ہوئے کہ اب شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نو برسوں کے دوران پالیسی منصوبہ بندی میں تبدیلیوں نے پبلک اور پرائیوٹ شعبوں کے درمیان باہمی اعتماد پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ‘‘عام طور پر صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے علاوہ میڈ ٹیک اور بائیو ٹیک کے شعبوں میں سرکاری اداروں اور نجی صنعتوں کے درمیان بہت زیادہ ہم آہنگی کی گنجائش موجود ہے۔’’

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو خود ایک میڈیکل پروفیشنل اور معروف ذیابیطس ماہر ہیں، نے مشن سرکشا کی کامیابی جس نے ہندوستان کو کووڈ  عالمی وبا سے نمٹنے میں مدد کی اور آیوشمان بھارت، دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم اور اپنی نوعیت کی واحد اسکیم  ہےجو موجودہ بیماری کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے، کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، حکومت ہندوستان کو عالمی میڈ ٹیک لیڈر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا ‘‘حکومت نے فارما میڈ ٹیک (پی آر آئی پی) اسکیم میں ریسرچ اینڈ انوویشن کو فروغ دینے، نئی میڈیکل ڈیوائس پالیسی، 2024 تک بیمہ سُگم پورٹل تیار کرنے اور نئے ڈرگز، میڈیکل ڈیوائسز اور کاسمیٹکس بل کی اصلاح جیسی پالیسیاں وضع کی ہیں۔ اس سے ہیلتھ کیئر اور میڈ ٹیک سیکٹر کو فروغ ملے گا’’ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DIDB.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب مودی نے حکومت کے اندر صحیح ایکو سسٹم تیار کیا ہے جو اختراع میں مدد کرتا ہے اور اس کو آگے  بڑھاتا ہے۔ اسٹارٹ اپس کی بڑی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے انٹرپرینیورشپ اور فروغ پذیر صنعت کے لیے ماحول تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا‘‘نئی دہلی میں  جی 20 سربراہ اجلاس کی کامیابی کے بعد، وزیر اعظم نے عالمی معیارات، عالمی حکمت عملیوں اور عالمی نقطہ نظر کو پورا کرنے کی خواہشات کا تعین کیا ہے۔’’

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ وزیراعظم جناب مودی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سائلو میں کام کرنے کا زمانہ ختم ہو چکا ہے اور ہم نے پرائیویٹ شعبے کے ساتھ مل کر اپنے غیر استعمال شدہ وسائل کے وسیع امکانات کو واضح کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (این آر ایف)، جس کا تصور وزیراعظم جناب مودی نے کیا ہے، اگلے 5 برسوں میں آر اینڈ ڈی کو فروغ دے گا اور ہندوستان کو ایک عالمی آر اینڈ ڈی لیڈر کےمقام پر لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘انوسندھان این آر ایف سائنس اور ٹیکنالوجی اختراعات اور ہیومینٹیز اور سوشل سائنسز کی حکمت کو یکجا کرے گا۔ اس کی زیادہ تر فنڈنگ غیر سرکاری وسائل سے کی جائے گی۔ انوسندھان، کئی معاملوں میں امریکہ  کے این آر ایف سے بہتر ہو گا’’ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039B21.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ امرت کال کے دوران ہندوستان کو آتم نربھر بنانے اور وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرائیویٹ شعبے کو ہر بار حکومت کی طرف دیکھنے کا رجحان  چھوڑنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ‘‘ہمیں اپنی ذہنیت کو بدلنا ہوگا۔ دو صدیوں کی نوآبادیاتی حکمرانی کے بعد اپنی جڑیں کھو جانے کے بعد، ہمارے سنسکار کو دوبارہ دریافت کرنے میں تین نسلیں لگیں گی’’ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GEE9.jpg

 

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود کے پال  نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک صحت مند ہندوستان تیار  کرنے کی کامیابی کو اصلاح شدہ آر اینڈ ڈی  صلاحیتوں، گھریلو مینوفیکچرنگ پیمانے میں اضافے، صنعت-تعلیمی  ادارے کے تعاون  اور عالمی شراکت داری سے تقویت دی جا سکتی ہے۔

کیمیکل اینڈ فرٹیلائزر کی وزارت کی  سکریٹری (ڈی او پی) محترمہ ایس اپرنا،  ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا، سی ڈی ایس سی او ڈاکٹر راجیو سنگھ رگھوونشی، سی آئی آئی نیشنل ہیلتھ کیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر نریش تریہن بھی اس موقع پر خطاب کرنے والے دیگر معززین کے  ساتھ موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 10466

                          



(Release ID: 1965074) Visitor Counter : 65