سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

برمبنی شمولیت اور  تفویض اختیارات کی جانب ایک بڑی پیش قدمی: مدھیہ پردیش میں سی آر سی  -چھتر پور کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا

Posted On: 06 OCT 2023 3:41PM by PIB Delhi

ایک اہمیت کے حامل  موقع پر جو برمبنی   شمولیت اور تفویض اختیارات کی جانب ایک بڑی چھلانگ کی عکاسی کرتا ہے ، کمپوزٹ ریجنل سنٹر (سی آر سی)-چھتر پور، مدھیہ پردیش کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ آج ایک روایتی بھومی پوجن تقریب کے بعد  یہ تاریخی واقعہ پیش آیا ۔  یہ تقریب وارڈ نمبر 17، نزد ماڈل بیسک اسکول، درگا کالونی، چھتر پور، مدھیہ پردیش میں منعقد ہوئی۔

اس پر وقار تقریب  میں  سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی وزارت (ایم ایس جے اینڈ ای) کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، ایم ایس جے اینڈ ای کے جوائنٹ سکریٹری، جناب راجیش کمار یادو    آئی اے ایس ، ایم ایس جے اینڈ ای کے  معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے کے   جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما  آئی ایف ایس ،   ایم ایس جے اینڈ ای – حکومت ہند کے تفویض اختیارات اور معذوری سے متاثرہ افراد کے محکمے کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر  جناب  ونیت سنگھل  آئی آر ای ایس اور ضلع کلکٹر، جناب سندیپ جی آر، آئی اے ایس نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2023-10-06 at 13

سی آر سی -چھترپور کی افتتاحی تقریب  میں اظہار خیال کرتے ہوئے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت (ایم ایس جے اینڈ ای ) کےمرکزی وزیر  ، ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے  تحت یہ ایک اور اہم  پہل قدمی ہے ۔ یہ مرکز  ہنر مندی کے فروغ  ،  باز آبادکاری سے متعلق  خدمات ، اور جامع کمیونٹی پروگراموں کے ذریعے معذوری سے متاثرہ  افراد کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے اور  یہ مرکز نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی )  تعمیر کر رہا ہے جسے 18 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی) کی سرشار کوششوں کی بدولت ، سی آر سی  -چھتر پور  ایک بالکل نئی عمارت  اور بالکل نیا  جدید ترین  بنیادی ڈھانچہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے ۔ یہ  جلد تیار ہونے والا  ڈھانچہ 41,275 مربع  فٹ  رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہےاور اسے رکاوٹ سے پاک ماحول پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا جو معذوری سے متاثرہ  افراد کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QDA5.jpg

اس پروجیکٹ   کی تعمیر پر 25 کروڑ  روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اور فوری طور پر تعمیر شروع کرنے کے لیے ایک  مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر  پہلے ہی این بی سی سی کے ساتھ  دستخط کیے جا چکے ہیں۔ سی آر سی  -چھترپور کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ، وزیر  موصوف ڈاکٹر وریندر کمار نے چھتر پور میں 9 کروڑ کی لاگت سے  ایک سینسری پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھا، اور ضلعے میں  معذور ی سے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے ایک مرکز کا افتتاح بھی کیا، جس سے  مدھیہ پردیش کے  چھتر پور ضلعے میں، معذوری سے متاثرہ  افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی  فلاح و بہبود سے  متعلق عزم کو مزید تقویت ملی ہے ۔

WhatsApp Image 2023-10-06 at 14

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات بنانے کی وزارت (ایم ایس جے اینڈ ای) کے مرکزی کابینہ کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے بھی معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ یہ کوششیں سکریٹری سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت (ایم ایس جے اینڈ ای) کے سکریٹری ، جناب راجیش اگروال،  آئی اے ایس ،  جوائنٹ سکریٹری، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے  کے جوائنٹ سکریٹری ، جناب راجیش کمار یادو آئی اے ایس اور ممبئی میں بولنے اور سننے سے متعلق معذوری سے متاثرہ افراد کے ادارے ،علی یاور جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ  (دیوانگ جن ) اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی  (ڈی) ، ممبئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجو آرخ  کی قیادت میں کی جا رہی ہیں۔  معذوری سے متاثرہ افراد کے تفویض اختیارات کا محکمہ ، حکومت ہند ، سی آر سی -چھترپور  کا انتظام دیکھتا ہے۔ سی آر سی -چھتر پور کی نئی عمارت  - بھوپال، ناگپور اور احمد آباد میں موجودہ سی آر سیز  مراکز کی تکمیل کرے گی، جس سے معذوری سے متاثرہ  افراد کی  فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق  حکومت ہند کے عزم کو  مزید تقویت ملے گی۔

*******

 

 

ش ح۔ع م ۔ ت ح

06.10.2023

 (U: 10464)

           



(Release ID: 1965073) Visitor Counter : 67