سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے سنٹرل روڈ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ (سی آئی آر ایف) کے تحت ہماچل پردیش کے اونا اور کانگڑا خطے کے لیے 154.25 کروڑ روپے مالیت کی اسکیموں کو منظوری دی

Posted On: 06 OCT 2023 4:34PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ملک میں ہموار ٹرانسپورٹیشن کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا مودی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل روڈ اینڈ  انفراسٹرکچر فنڈ( سی آئی آر ایف) کے تحت ہماچل پردیش کے اونا اور کانگڑا خطے کے لیے 154.25 کروڑ روپے مالیت کی اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ حال ہی میں ہماچل قدرتی آفات سے متاثر ہوا ہے اور اس سلسلے میں بی جے پی کے قومی صدر جناب جے پی نڈا اور مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کے ساتھ ہماچل میں بنیادی ڈھانچے کی نئی منظوریوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس منظوری کے تحت دریائے سوان پر 50.60 کروڑ روپے کی لاگت سے دو پل اور دریائے بیاس پر 103.65 کروڑ روپے کی لاگت سے پونگ ڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 10465



(Release ID: 1965057) Visitor Counter : 60