شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے ڈبلیو جی نےہندوستان کو سی ٹی سی  تعمیل  کے انڈیکس میں مثبت تعمیل کے نقطہ نظر کے ساتھ رکھا  ہے


یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب حکومت ہند نے آئی بی سی کی دفعہ14 (3) 2016 ،کے تحت ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ،جس کےمطابق  سی ٹی سی کے تحت آنے والے ہوائی جہاز کے آلات کو موریٹوریم کی درخواست سے مستثنیٰ قرار دیاگیا تھا

Posted On: 06 OCT 2023 3:51PM by PIB Delhi

کیپ ٹاؤن کنونشن اور ہوائی جہاز کے پروٹوکول میں معاہدہ کرنے والی ریاست ہونے کے ناطے، بھارت  کی معاہدے کی ذمہ داری کے مطابق، حکومت ہند نے 03.10.2023 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ دیوالیہ اور دیوالیہ پن کوڈ، 2016 کے تحت ہوائی جہاز، ہوائی جہاز کے انجن، ایئر فریم اور ہیلی کاپٹر جو کیپ ٹاؤن کنونشن کے زیر انتظام ہیں ،پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں، ایوی ایشن ورکنگ گروپ (اے ڈبلیو جی ) نے ہندوستان کے اسکور میں متوقع اضافے کے ساتھ اپنے سی ٹی سی  تعمیل انڈیکس میں ایک مثبت واچ لسٹ نوٹس جاری کیا۔ یہ بھارتی  آپریٹرز کو ہوائی جہاز کے سازوسامان لیز پر دینے/فنانسنگ میں آسانی کی طرف ایک مثبت قدم ہوگا۔

 

*************

  ش ح۔ا م ۔

U-10462    


(Release ID: 1965033) Visitor Counter : 143