قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ارجن منڈا 7 اکتوبر 2023 کو جھارکھنڈ کے جمشید پور میں آدی مہوتسو کا افتتاح کریں گے


آدی مہوتسو میں ملک بھر میں آدیسواسیوں کے ذریعے اُگائے گئے باجرے سمیت قبائلی آرٹ، دستکاری، قدرتی پیداوار اور پسندیدہ کھانوں کی نمائش کی جائے گی

Posted On: 06 OCT 2023 12:54PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا 7اکتوبر کو جھارکھنڈکے جمشید پور میں قومی قبائلی تہوار آدی مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام کا انعقاد آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے طور پر ٹرائبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ٹرائفیڈ) اور قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے 7 سے 16 اکتوبر 2023 تک کیا جا رہا ہے۔ اس تہوار میں قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سرودا اور جناب بشیسورتوڈو سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

آدی مہوتسو اقلیتی امور کی وزارت کا سالانہ پروگرام ہے، جس میں قبائلی صنعت کاری، کاریگری، ثقافت، پکوان، کاروبار اور قدیم روایتی آرٹ کو پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ملک بھر سے قبائلیوں کی بیش قیمتی اور متنوع ثقافت کو پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس مہوتسو میں 150 سے زیادہ  دکانوں کے ذریعے قبائلی آرٹ ، دستکاری، قدرتی پیداوار اور شاندار پکوان پیش کئے جائیں گے۔ مہوتسو میں خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں ( پی وی ٹی جی) اور وَن دَھن کیندر کے مستفیدین سمیت تقریباً 336 قبائلی کاریگر اور فنکار شرکت کریں گے۔

موسیقی، آرٹ، پنٹنگ اور پکوانوں کے علاوہ آدی مہوتسو قبائلی کاریگروں سے ملنے، ان کے طرز زندگی کے بارے میں جاننے اور قبائلی ثقافت اور روایات کو گہرائی سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ چونکہ سال 2023 کو ’ باجرے کا بین الاقوامی‘   قرار دیا گیا ہے۔ اس لئے آدی مہوتسو میں بھی ملک بھر سے قبائلیوں کے ذریعے اگائے گئے باجرے کی نمائش کی جائے گی۔

***

ش ح ۔  ق ت  ۔ ک ا

U.NO.10453


(Release ID: 1964977) Visitor Counter : 84