وزارات ثقافت

تاریخ کی تلاش سے لے کر تاریخ سازی  تک


اے ایس آئی ایسی تجرباتی تحائف  کی دکانیں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں سے لوگ اپنے ساتھ تاریخی معلومات میں سے کچھ نہ کچھ لے جاسکیں

Posted On: 06 OCT 2023 12:38PM by PIB Delhi

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) اپنی یادگار عمارتوں میں ایسے تحائف کی  دکانیں قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس سے ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کو یادگاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ اے ایس آئی دلچسپی پیدا کرنے اور ورثے کی یادگاروں کے فروغ کے لیے تحائف سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ہندوستانی ثقافتی دستکاریوں اور ورثے کی دلچسپی اور پہچان کو بڑھانے کے لیے جو ان کے تحفظ، ترقی اور متعلقہ کاریگروں اور ان کی برادریوں کی روزی روٹی کو برقرار رکھنے کا باعث بنتی ہے، اے ایس آئی نے www.eprocure.gov.in اور www.asi.nic.in پر ایک ایکسپریشن آف انٹرسٹ(اظہاریہ)  جاری کیا ہے۔ ای او آئی پر 84 یادگاروں کی پوری فہرست دستیاب ہے۔

گزشتہ دو سالوں سے اے ایس آئی قومی اہمیت کی یادگاروں پر اعلیٰ معیار کی یادگاری دکانیں چلانے کے لیے پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ سووینئر شاپس کے ذریعے زائرین کو ایک ایسا تجربہ فراہم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جس سے ہندوستان کے لوگ اپنے ورثے سے جڑنے کے لیے  رابطے میں آسکتے ہیں۔ یادگار کی اقسام سائٹ کی نمایاں کردہ خصوصیات کی نقلوں سے لے کر ہوں گی، جیسے فن تعمیرسے  تعلق رکھنے والے عمارتوں کے  شکستہ  حصے ، اہم مجسمے، ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کی شمولیت اور قدیم  تاریخی اقدار کے حامل  فن کاری کے  نمونے۔ نقل کے علاوہ، یہ سووینئر شاپ تخلیقی خیالات کے لیے کھیل کے میدان کے طور پر کام کر سکتی ہے جہاں کاریگر،  دستکار ، کارپوریٹ گروپ،  کپڑے اور متعلقہ سامان کےمینوفیکچررز اور اسٹارٹ اپ ایسی اشیاء کی تیاری میں حصہ لے سکتے ہیں جو ہندوستان کی ثقافت سے براہ راست  تعلق رکھتے ہیں۔

یہ عوامی سہولت پہلے اے ایس آئی نے پبلیکیشن کاؤنٹر کی شکل میں فراہم کی تھی۔ اشاعت کا یہ عاجزانہ کاؤنٹر اب عام لوگوں کے لیے ایک زیادہ کثیر جہتی پیشکش میں تبدیل ہو جائے گا جہاں یادگاروں کے دائرہ کار کی تعریف بھارتی محکمہ آثار قدیمہ(اے ایس آئی) کے ذریعےتعلیمی مدد کے ساتھ کسی یادگار کو بہتر طور پر سمجھنے میں کی جائے گی۔

اس ای او آئی میں محکمہ آثار قدیمہ  کا ارادہ ایک  ایسی سادہ سی تحائف والی دوکان سے  بھی آگے جانے کاہے جو صرف میگنیٹ اور سووینئرجیسی اشیا ہی فروخت کرتی ہے۔ اس کے بجائے اب اس پروگرام میں دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کو ٹیکنالوجی اور تاریخی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے کہیں زیادہ دلچسپ پیشکشوں کا تصور کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے جو علاقائی طور پر اہم اور عالمی سطح پر معنویت کے حامل  ہیں۔ نقلیں تیار کرنے کے لیے ڈی 3 پرنٹنگ کے استعمال سے، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) پروڈکٹس کو شامل کرتے ہوئے، قدیم اور قرون وسطی کے ہندوستان کے پرانے کھیلوں کو دوبارہ تیار کرنے اور پیک کرنے تک، یادگاروں کی اہمیت اور معنویت  کو بڑھا  یا جاسکتا ہے جن پر  اچھی طرح سے غور و خوض کیا گیا ہے۔

ایکسپریشن آف انٹریسٹ  کا لنک نیچے دیا گیا ہے:

www.eprocure.gov.in اور www.asi.nic.in۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10451



(Release ID: 1964968) Visitor Counter : 86