کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سرمایہ کاری پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطحی مشترکہ ٹاسک فورس کی 11ویں میٹنگ

Posted On: 05 OCT 2023 5:54PM by PIB Delhi

سرمایہ کاری پر متحدہ عرب امارات – ہندوستان کے اعلیٰ سطحی مشترکہ ٹاسک فورس  کی 11ویں میٹنگ آج ابو ظہبی میں منعقد کی گئی، جس کی مشترکہ صدارت ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) کے منیجنگ ڈائرکٹر عزت مآب شیخ حامد بن زید النہیان اورحکومت ہند کے  کاروبار و صنعت ، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم ، اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کی ۔

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے 2013 میں مشترکہ ٹاسک فورس قائم کیا گیا تھا۔ اس مشترکہ ٹاسک فورس نے دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات پر بات چیت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک کارگر نظام فراہم کیا ہے۔

میٹنگ کے دوران مشترکہ قائدین نے متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کےدرمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدہ (سی ای پی اے)  کے نفاذ سے متعلق ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس معاہدے کو مئی 2022 میں نافذ کیا گیا تھا۔ سی ای پی اے ایک تاریخی معاہدہ تھا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، طویل عرصےسے چلے آ رہے ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی رشتوں کو مضبوط کر کے ایک نئے دورکی شروعات کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس نے 80 فیصد سے زیادہ مصنوعات پر ٹیرف کو کم کرنے، تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور سرمایہ کاری اور مشترکہ صنعتوں کے لئے نئے راستے بنانے میں مدد کی ہے۔ سی اے پی اے کے پہلے 12مہینوں میں دو طرفہ غیر  تیل تجارت  50.5 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے 5.8 فیصد کے اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ دونوں ممالک 2030 تک 100 بلین امریکی ڈالر کے غیر تیل کاروبار کے ہدف کو مزید تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

مشترکہ ٹاسک فورس کے مندوبین نے ہندوستان –متحدہ عرب امارات دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے کے لئے بات چیت کی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور دونوں ممالک اور ان کے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے والے متوازن معاہدے کے جلد از جلد نتائج کے لئے دو طرفہ بات چیت میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات کے مضبوط سرمایہ کاری والے اداروں سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی آمد میں مزید    تیزی کو فروغ دینے کے طریقوں اور ترغیبات پر بھی بات چیت کی ۔

اس سلسلے میں ہندوستانی فریق نے ہندوستان میں قابل تجدید توانائی، صحت، سیمی کنڈکٹر    اور اثاثوں کے مونیٹائزیشن  شعبوں جیسے  ترجیحات والے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع شیئر کئے۔

اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سرمایہ کاری کو سہولت آمیز بنانے کے لئے فاسٹ ٹریک سسٹم تیار کرنے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی  بات چیت کی گئی۔ ہندوستانی فریق نے خاص طور پر قابل تجدید توانائی اور توانائی کی تبدیلی جیسے ترجیحا ت والے شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لئے نظام کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ دونوں فریقین اس ذریعہ کا استعمال زیادہ مسابقتی اور موافق ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے وسیلہ کے طور پر کرنے پر متفق ہوئے، جو پرائیویٹ سیکٹر کو ایک دوسرے کے بازاروں میں وسعت دینے کے مواقع کو پوری طرح سے آگے بڑھانے کے قابل بنا سکتا ہے۔

بات چیت میں ہندوستان-متحدہ عرب امارات اسٹارٹ اپ برج پر بھی گفتگو ہوئی، جو متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات اور ہندوستان کی صنعت و کاروبار کی وزارت کے درمیان ایک مشترکہ پہل ہے۔ اس برج کو ون اسٹاپ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کی امید ہے ، جو بازار تک رسائی، سرمایہ کاری کی فنڈنگ، صنعتی سرمایہ، انکیوبیٹر اور ہر ایک ملک میں متعلقہ کاروباری تناظر جیسے اہم موضوعات پر تربیتی اجلاس اور علم کے اشتراک کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایجنڈے کا ایک دوسرا اہم موضوع ابوظہبی –ہندوستان ورچوئل ٹریڈ کوریڈور کا قیام تھا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاغذسے پاک تجارت کی سہولت کے لئے ڈیٹا ایکسچینج سسٹم تیار کر کے مہارت اور سکیورٹی کو بہتر کرکے تجارت کی مجموعی مقدار میں اضافہ کرنا ہے۔ دونوں فریقین اس کے جلد از جلد نفاذ کے لئے دونوں ممالک کے متعلقہ ہم عصروں کے درمیان تال میل اور تعاون جاری رکھنے پر متفق ہوئے۔

مشترکہ صدور نے ہندوستان میں آئی2یو2 فریم ورک کے تحت غذائی تحفظ کے کوریڈور سے متعلق سرمایہ کاری سمیت بڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ یہ پروجیکٹ ضروری غذائی اجناس کی سپلائی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان ایک لچکدار ویلیو چین قائم کرنے کے مقصد سے غذائی تحفظ سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مشترکہ ٹاسک فورس نے ہندوستان میں مستقبل کی سرمایہ کاری کو سہولت آمیز بنانے کے مقصد سے گجرات میں ایک مالیاتی طور پر آزاد علاقہ ، گجرات انٹر نیشنل فائننس ٹیک سٹی ( گفٹ سٹی)  میں  موجودگی کویقینی بنانے کے لئے ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) کے منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا۔  ہندوستانی فریق نے ہندوستان میں اسی طرح کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے متحدہ عرب امارات میں دیگر خودمختار ویلتھ فنڈوں  کو مدعو کیا۔

مشترکہ ٹاسک فورس نے متحدہ عرب امارات کی صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کی وزارت         اور ہندوستان کی صنعت و کاروبار کی وزارت کے درمیان صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کئے۔ یہ مفاہمت نامہ خلاء، طبی خدمات، قابل تجدید توانائی ،      مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرے گا۔   دونوں فریقین کا مقصد   معیشتوں کی وسعت اور ترقی میں صنعتوں اور جدید ٹیکنالوجیز کے ضروری رول کو ذہن میں رکھتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے تعاون کی کوششوں کو آگے بڑھانا اور ایک ادارہ جاتی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک کی معاون کمپنی الاتحاد پیمنٹس اور نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا کے درمیان      ایک دیگر معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔ یہ معاہد ہ متحدہ عرب امارات   کی گھریلو کارڈ اسکیم (ڈی سی ایس) تیار کرنے کے لئےایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ       بناتی ہے ۔ یو اے ای  ڈی سی ایس متحدہ عرب امارات کے مالیاتی انفراسٹرکچر  ٹرانسفارمیشن پروگرام کے سنٹرل بینک کا ایک اہم جز و ہے، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کو ڈیجیٹل مالیاتی بنیادی ڈھانچے میں عالمی قائد کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔  ڈی سی ایس ملک کا پہلا مربوط ، محفوظ اور بہتر کارڈ سے ادائیگی کا پلیٹ فارم ہوگا، جو ای-کامرس      کی تشکیل کو سہولت آمیز بنا کر صارفین کو مناسب     پیشکش فراہم کرکے مالیاتی شمولیت کو بڑھاکراور ادائیگی کی لاگت کو کم کر کے متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کو تیز کرے گا۔

اس کے قیام کے بعد سے مشترکہ ٹاسک فورس کا استعمال متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کرتے وقت دونوں ممالک کی کمپنیوں کے سامنے آنے والے مخصوص مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ایک قیمتی پلیٹ فارم کے طور پر کیاگیا ہے۔ دونوں فریقین نے سرمایہ کاری سے متعلق زیر التوا امور پر گفتگو کی اور سرمایہ کاروں کے ذریعے جن مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کیا گیا، انہیں وقت پر حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔   مشترکہ صدور نے دونوں ٹیموں کو   ان مسائل کو وقت پر اور         باہمی طور پر قابل قبول طریقے سے حل کرنے کے لئے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

میٹنگ میں متحدہ عرب  امارات کے وزیر سرمایہ کاری عزت مآب محمد حسن السوویدی، اے ڈی کیو کے منیجنگ  ڈائرکٹر اور سی ای  او  عزت مآب ثانی بن احمد الزیودی، متحدہ عرب امارات کےبیرونی تجارت کے وزیر مملکت  اور متحدہ عرب امارات سنٹرل بینک کے گورنر  عزت مآب خالد محمد بلامہ ،  اور دونوں ممالک کے سرکاری عہدیداروں اور سرمایہ کاری سے متعلق اداروں کے کئی سینئراہلکاروں نے شرکت کی۔ 

میٹنگ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے ابوظہبی انویسمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر اور       جوائنٹ ٹاسک فورس کے شریک کار صدر        عزت مآب شیخ حامد بن زید النہیان نے کہا، ’’ آج کی مشترکہ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی  اقتصادی شراکت داری کے اس معاہدہ کو نافذ کرنے پر ہوئی پیش رفت سے مندوبین بہت مطمئن تھے اور  انہوں نے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لئے باہم معاون طریقے سے کام جاری رکھنے کے اپنے ارادے کو دوہرایا۔ مشترکہ ٹاسک فورس کی سرگرمیاں رفتار کو برقرار رکھنے، نئے مواقع تلاش کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں اہم رول نبھائیں گی کہ متحدہ عرب امارات –ہندوستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات پھلتے پھولتے رہیں۔  ‘‘

حکومت ہند کے صنعت و کاروبار، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے نظام اور  ٹیکسٹائل کے وزیر اور مشترکہ ٹاسک فورس کے شریک کار صدر جناب پیوش گوئل نے کہا، ’’ اس  مشترکہ ٹاسک فورس کی ایک اور مثبت میٹنگ کے اختتام کے ساتھ بہت سارے شعبوں  کا احاطہ کیا گیا۔ موجودہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مضبوط کیاگیا اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کئے گئے۔ حکومت ہند متحدہ عرب امارات میں    غذائی تحفظ کی اہمیت کو دوہراتی ہے اور اس کے لئے اپنی مکمل حمایت دیتی ہے۔ اس سلسلے میں غذائی تحفظ کوریڈور پروجیکٹ کی پیش رفت  کی   بڑی اہمیت ہے، جسے مزید وضاحت حاصل ہوئی۔ بھارت کے روپے کارڈ پر مبنی متحدہ عرب امارات کے لئے ایک  قومی کارڈ اسکیم تیار کرنے کے لئے این پی سی آئی اور سی بی یو اے ای کے درمیان     شراکت داری کا معاہدہ ہماری معیشتی حصے داری میں انتہائی اہم ثابت ہونے والا ہے۔  ہندوستان- متحدہ عرب امارات شراکت داری کافی آگے تک جائے گی اور دنیا کے لئے ایک مثال قائم کرے گی۔ ‘‘

***

ش ح ۔  ق ت  ۔ ک ا

U.NO.10443



(Release ID: 1964919) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu