امور داخلہ کی وزارت
امورداخلہ کی وزارت نے ’جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (جے کے ڈی ایف پی) ‘کو ’غیر قانونی تنظیم‘ قرار دیا
Posted On:
05 OCT 2023 9:00PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے ’جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (جے کے ڈی ایف پی) ‘کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) 1967 کی دفعہ 3(1) کے تحت ’غیر قانونی تنظیم ‘ قرار دیا ہے۔ سال 1998 سے یہ تنظیم ملک مخالف گرمیوں میں ملوث رہی ہے اور اس کے ارکان نے ہمیشہ ہندوستان میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو فروغ دیا ہے۔ اس تنظیم کے ارکان عوام کو ورغلاکر کشمیر کو ایک علیحدہ اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو کہ ہندوستان کے اقتداراعلیٰ ، خودمختاری، سکیورٹی اور سالمیت کے خلاف ہے۔ اس تنظیم کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) 1967 ، تعزیرات ہند 1860 ، اسلحہ ایکٹ 1959 اور رنبیر پینل کوڈ 1932 کی مختلف دفعات کے تحت کئی فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
**********
(ش ح۔ م ع۔ع آ)
U-10441
(Release ID: 1964904)
Visitor Counter : 128