وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ساگر پریکرما، مرحلہ 9 مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کے ذریعہ 7 سے 9 اکتوبر 2023 تک تمل ناڈو اور پڈوچیری میں شروع کیا جائے گا


ساگر پریکرما ایک رابطہ کاری  پروگرام ہے جس کا مقصد ملک کی پوری ساحلی پٹی میں ماہی گیر برادری  تک پہنچنا ہے

Posted On: 05 OCT 2023 5:01PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری (ایف اے ایچ اینڈ ڈی) جناب پرشوتم روپالا اوروزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 کو تمل ناڈو کے رامناڈ ضلع کے تھونڈی میں ساگر پریکرما فیز 9 کا آغاز کریں گے۔ دونوں مرکزی وزراء اور دیگر معززین تمل ناڈو کے آٹھ ساحلی اضلاع یعنی پڈوکوٹائی، تھانجاور، ناگاپٹنم، مائیلادوتھرائی، کڈالور، ویلوپورم، چنگلپٹو، چنئی اور کرائیکل اور پڈوچیری کا دورہ کریں گے اور تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ساگر پریکرما فیز 9 کے سفر کے دوران، جناب پرشوتم روپالا، ڈاکٹر ایل مروگن کے ساتھ ماہی گیروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)، فشریز اینڈ ایکوا کلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ایف آئی ڈی ایف) ، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی اور ماہی گیروں اور مستفیدین کے لیے ریاستی اسکیموں سے متعلق سرٹیفکیٹ/منظوری بھی تقسیم کریں گے۔

جناب پرشوتم روپالا، مرکزی وزیر برائے  ایف اے ایچ اینڈ ڈی اور وزیر مملکت برائے  ایف اے ایچ اینڈ ڈی اینڈ آئی اینڈ بی ڈاکٹر ایل مروگن ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی اسکیموں کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

دونوں وزراء 07.10.2023 کو ناگاپٹنم فشنگ ہاربر، پومپوہار فشنگ ہاربر اور 08.10.2023 کو کڈالور فشنگ ہاربر میں طے شدہ اسٹیج کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ پریکرما کے دوران، بیداری اور فوائد کے لیے اسکیموں کو فروغ دینے کے لیے پی ایم ایم ایس وائی اسکیم، ریاستی اسکیموں، ای شرم، ایف آئی ڈی ایف، کے سی سی پر لٹریچر بھی وسیع پیمانے پر عام کیا جائے گا۔

ساگر پریکرما ایک رابطہ کاری  پروگرام ہے جس کا مقصد ملک کی پوری ساحلی پٹی میں ماہی گیربرادری تک پہنچنا ہے۔ یہ اقدام ماہی گیروں کے مسائل، تجربات اور امنگوں  کو سمجھنے اور ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کے لیے دستیاب حکومت کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

ساگر پریکرما مرحلہ 9میں تمل ناڈو اور پڈوچیری کے محکمہ ماہی گیری کے عہدیدار،  حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری ، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ، انڈین کوسٹ گارڈ، فشریز سروے آف انڈیا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ناٹیکل اینڈ انجینئرنگ ٹریننگ کے ضلعی عہدیدار ان اورسینئر عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔

ماہی گیر، ماہی گیروں کے نمائندے، مچھلی پالنے والے کسان، صنعت کار، ماہی گیر کوآپریٹو سوسائٹی کے رہنما، پیشہ ور افراد، سائنس داں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز ساگر پریکرما ،تامل ناڈو کے ضلع رام ناد  کے تھونڈی سے چنئی تک کے سفر کے دوران  جو کہ پڈوچیری سمیت دوسرے اضلاع سے گزرے گا ،کے دوران مختلف تقریبات اور بات چیت میں شامل ہوں گے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں 1400 ہیکٹر اندرون ملک پانی کا علاقہ تالابوں اور ٹینکوں کی شکل میں ہے جو مچھلی پکڑنے اور ثقافت دونوں کے لیے موزوں ہے۔ 800 ہیکٹر کھارے پانی والے علاقے بریکش آبی  جھینگے کی ثقافت کے لیے دستیاب ہیں۔

تمل ناڈو میں 1,076 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی ہے، جو ملک کا دوسرا سب سے بڑا ساحل ہے۔ ریاست سمندری، کھارے پانی اور اندرون ملک ماہی گیری کے وسائل سے مالا مال ہے جو ماہی گیری کے حصول اور ثقافت کے لیے موزوں ہے۔ ریاست کی سمندری مچھلی کی پیداوار (22-2021)  میں 5.95 لاکھ میٹرک ٹن رہی، جس میں سے 1.14 لاکھ میٹرک ٹن ، جس کی قیمت6,559.64 کروڑ روپے ہے،برآمد کیے گئے۔ ماہی گیری کی صنعت 5,830 مشینی اور 45,685 روایتی ماہی گیری کے دستکاریوں کے ذریعے 10.48 لاکھ سمندری ماہی گیروں کی روزی روٹی کو سہارا دیتی ہے جو کہ ماہی گیری میں سرگرم عمل ہیں اور تمل ناڈو فشرمین ویلفیئر بورڈ میں 4,41,977 سمندری ماہی گیروں کے گروپ کا اندراج ہے۔

تمل ناڈو کی ماہی گیری کی بھرپور حیاتیاتی تنوع دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو براہ راست اور ذیلی سرگرمیوں میں روزی روٹی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ سال 22-2021 کے دوران ریاستی زراعت کے جی ڈی پی میں اس شعبے کا حصہ 5.78فیصد ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ میں ماہی گیری کے شعبے سے ریاست کا سال 22-2021 کے دوران 1.14 لاکھ میٹرک ٹن مچھلی اور ماہی گیری کی مصنوعات برآمد کرکے 6,559.64 کروڑ روپے تھا۔ ماہی گیری کا شعبہ ایک اہم شعبہ بن گیا ہے ، جو ماہی گیروں کے لیے  مالا مال معاش کا ذریعہ ہے اور معاشرے کی ایک بڑی حد تک روزگار پیدا کرنے کے سوسائٹی کے لیے بڑی حد تک روز گار کے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے اور ساتھ ساتھ پڈوچیری میں قومی غذائی تحفظ اور قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ کی کمائی کا اشتراک بھی کرتا ہے۔

ساگر پریکرما کے پہلے 8 مراحل نے 8 ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول گجرات، دیو اور دمن، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ، پڈوچیری اور انڈمان و نکوبار میں 4,115 کلومیٹر کا فاصلہ کا احاطہ کیا ہے۔ یہ سفر حکومت ہند کے ایک ارتقائی اقدام کی نشاندہی کرتا ہے جو ساحلی پٹی میں ماہی گیروں، مچھلیوں کے کسانوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ماہی گیر برادری کو درپیش چیلنجوں کو حل کرنے اور حکومت کی طرف سے لاگو کی گئی مختلف ماہی گیری اسکیموں اور پروگراموں جیسے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) اور کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کے ذریعے ان کی معاشی ترقی کو آسان بنانے کا مقصد ہے اور ماہی گیری سے متعلق مختلف اسکیموں اور پروگرام کے بارے میں معلومات پھیلانا ہے۔ پائیدار توازن اور سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ذمہ دار ماہی پروری کو فروغ دینا ہے۔

************

 

ش ح۔ اک    ۔ ع ر

 (U: 10416 )


(Release ID: 1964730) Visitor Counter : 98