وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت خصوصی مہم 3.0 کے لیے پوری طرح تیار ہے، التوا کو کم کرنے کے لیے اہداف مقرر کیے ہیں

Posted On: 05 OCT 2023 4:56PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت خصوصی مہم 3.0 (زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم) پہل کے مطابق قومی اداروں، تنظیموں، تحقیقی کونسلوں، ماتحت اداروں وغیرہ میں کام کرنے کی جگہوں اور اس کے اپنے احاطے میں بے ترتیبی کو ختم کرنے اور بہتر بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وزارت نے خصوصی مہم کے لیے کامیابی کے ساتھ اہداف کی نشاندہی کر لی ہے اور اہداف کو مقررہ وقت میں، مربوط طریقے سے حاصل کرنے کے لیے تمام کوششیں جاری ہیں اور متعین کردہ اہداف واضح طور پر مطلوبہ مرئیت کے حامل ہوں گے۔

مہم 3.0 کی تیاری 15 ستمبر 2023 سے شروع ہوئی تاکہ مہم کی مدت کے دوران صفائی کے لیے انجام دیے  جانے والے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے۔ اصل مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوئی جس کے دوران جگہ کا  انتظام اور دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مہم 3.0 صفائی کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے اور خدشات کو دور کرنے کا تازہ ترین قدم ہے۔

  خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، زیر التوا معاملات کو کم کرنے اور مہم کی مدت کے اندر سبھی کو ٹھکانے لگانے کے لیے تمام اہداف مقرر کیے گئے ، جیسا کہ آیوش کی وزارت نے نشاندہی کی ہے، اب تک زیر التوامعاملات درج ذیل ہیں: ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ جات 30، پارلیمانی یقین دہانی 17، عوامی شکایات 72، پی ایم او حوالہ جات 3، عوامی شکایات 21، فائلوں کا انتظام 305۔ وزارت خصوصی مہم 3.0 کے دوران ان تمام زیر التوا معاملات کو نمٹانے کا ہدف رکھتی ہے۔

وزارت نے دفتر کے احاطے میں صفائی کی تمام نشاندہی کی گئی جگہوں کا معائنہ کیا ہے اور تمام سینئر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہم کے دوران ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی ایک کلی طور پر وقف ٹیم کر رہی ہے۔

سوچھتا  ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر، آیوش وزارت کی صفائی مہم پورے ہندوستان میں منائی گئی اور مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ اداروں، تنظیموں، کونسلوں نے اپنے احاطے، محلے، عوامی مقامات جیسے بس اسٹینڈ، پارکس، جڑی بوٹیوں کے باغات، یہاں تک کہ جھیلوں، تالابوں وغیرہ کی صفائی کا کام انجام دیا۔ سینئر عہدیداروں اور آیوش برادری نے مہم کے ایک حصے کے طور پر آیوش بھون اور آس پاس  علاقہ کی صفائی کی۔

سوچھتا مہم کی طرح، آیوش کی وزارت نے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ریسرچ کونسلوں، قومی اداروں، ماتحت اداروں اور دیگر قانونی اداروں سے بھی  متعلقہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی درخواست کی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زیر التواء معاملات کو نمٹانے میں پہلے کی گئی کوششوں کے نتیجے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور وزارت مجموعی درجہ بندی میں بہتری لانے کے اہل  ہے۔

************

ش ح۔ اک    ۔ ع ر

 (U: 10415 )


(Release ID: 1964699) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Telugu