سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دماغی فالج کا عالمی دن 6/اکتوبر کو منایا جائے گا۔

Posted On: 05 OCT 2023 1:32PM by PIB Delhi

دماغی فالج کا عالمی دن ہر سال پوری دنیا میں6اکتوبر کو منایا جاتا ہے، جو دماغی فالج (سی پی)اور افراد، خاندانوں اور طبقوں پر اس کے اثرات کے بارے میں روشنی ڈالتا ہے۔ یہ دن دماغی فالج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، اس حالت میں رہنے والوں کی مدد کرنے، اور زیادہ سے زیادہ شمولیت اور افہام و تفہیم کی وکالت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ دماغی فالج سے متاثرہ بچوں اور بڑوں کو اکثر ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو معاشرے میں ان کی مکمل شرکت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ یہ دن دماغی فالج کے شکار افراد کے لیے بیداری، سمجھ بوجھ اور مدد کی ضرورت پر روشنی ڈالتا ہے۔ 2023 میں دماغی فالج کے عالمی دن کاموضوع’’ایک ساتھ مضبوط‘‘ہے۔ یہ موضوع دماغی فالج میں مبتلا کمیونٹی کے اندر اور اس سے باہر اتحاد، تعاون اور باہمی اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ اس بات پر بھی زور دیتا ہے کہ جب افراد، خاندان، دیکھ بھال کرنے والے اورطبقے اکٹھے ہوتے ہیں، تو وہ مثبت تبدیلی اور شمولیت کے لیے ایک طاقتور قوت بن جاتے ہیں۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت،حکومت ہند کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)ملک کے معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے والا نوڈل محکمہ ہے۔ عوام میں دماغی فالج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے وژن کے ساتھ، محکمہ 6 اکتوبر 2023 کو دماغی فالج کا عالمی دن منا رہا ہے، اس سے وابستہ اداروں کے ذریعے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

*************

 

ش ح۔ ح ا۔ن ع

U. No.10403



(Release ID: 1964662) Visitor Counter : 99