عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کےمقاصد حاصل کرنے کے لیے تیسری خصوصی مہم پورے زور شور سے جاری


محکمے نے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کی ایسوسی ایشنوں اور ان  کی منسلک ایسوسی ایشنوں کے ذریعے پورے ملک میں صفائی ستھرائی کے 50 سے زیادہ مقامات کو نشانزد کیا

پنشن یافتگان کے لیے، زندگی کو  مزید آسان بنانے کے لیے ، ضابطوں میں نرمی پر خصوصی توجہ

Posted On: 05 OCT 2023 3:09PM by PIB Delhi

پنشن اور  پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ ، پورے ملک میں مرکزی سرکار کے پنشن یافتگان کی ایسوسی ایشنوں کے ذریعے ، محکمے کے اندر تیسری خصوصی مہم چلا رہا ہے۔ یہ مہم اپنے عرصےکےدوران صفائی ستھرائی کے لیے مقرر کیے جانے والے مقاصد کو طے کرنے کے مقصد سے 15 ستمبر 2023 سے  ابتدائی دور کے طور پر شروع کی گئی تھی۔ اصل مہم 2 اکتوبر، 2023 کو شروع کی گئی ہے اور یہ 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ مہم کا مقصد زیر التوا کاموں کو کم سے کم کرنا، صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا۔  اندرونی کام کاج پر نظر رکھنے کے نظام کو مستحکم کرنا اور ریکارڈ کے بندوبست میں بہتری لانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V23G.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ROKB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/03XPD1.jpeg

خصوصی مہم کے تیاری کےمرحلے کے شروع ہونے سے لے کر اب تک محکمے اور مرکزی سرکار کے پنشن یافتگان کی ایسوسی ایشنوں نے پورے ملک میں صفائی ستھرائی کے لیے 50 مقامات کو نشان زد کیا ہے۔ تیسری خصوصی مہم کے تیاری کے مرحلےمیں ایڈیشنل سکریٹری (پنشن) ڈی او پی پی ڈبلیو نے دفتر کے احاطے میں صفائی ستھرائی کے  سبھی مقامات کو نشانزد کیا اور سبھی سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس مہم کی مدت کے دوران ان مقاصد کو حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔  ’’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ‘‘ ایک قومی سطح کے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کے حصے کےطور پر مرکزی وزیر مملکت (پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سکریٹری (پنشن) جناب وی سری نواس اور ڈی پی پی ڈبلیو کے سبھی افسران کے ساتھ شرمدان میں حصہ لیا اور نئی دلی میں نیتی مارگ پر واقع نہرو پارک میں  پودے لگائے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ اس خصوصی ٹیم کے کام کاج او راس کی پیش رفت پر قریبی نظر رکھ رہا ہے۔ اُس نے کے ایس سی پی ڈی ایم  پورٹل پر اس کام کی تازہ جانکاری فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZAYA.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00628QP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053Q7R.jpg

ان مقاصد کو طے کرنے میں ابھی تک بڑی کامیابی ملی ہے ۔ اس سال محکمے نے 5000 عوامی شکایات اور 600 عوامی شکایات سےمتعلق اپیلوں کے نمٹانےکا نشانہ مقرر کیا ہے۔ مہم کے دوران جائزےکےلیے  1358 فائلوں کو نشان زد کیا گیا ہے اور 883 الیکٹرانک فائلوں کو بھی ، بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمے کے سرکاری میڈیا ہینڈل نے ایکس  پر (جسے پہلے ٹوئیٹر کے طور پر جانا جاتا تھا) 50 سے زیادہ ٹوئیٹ پوسٹ کیے ہیں۔ جس کا مقصد مہم سے متعلق اور زیادہ بیداری پیدا کرنا ہے۔  محکمے کی طرف سے ان مقررہ نشانوں کو حاصل کرنے کےلیے یہ مہم پورے زور شور سے جاری ہے۔

*******

 

 

 

ش ح۔ا س    ۔ ت ح

05.10.2023

 (U: 10409)

                 


(Release ID: 1964652) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu