بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت نے پائیدار ترقی، سوچھتا اور کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کئے


ایف اے ایم ای (فیم)  انڈیا اسکیم II کے تحت تعاون یافتہ الیکٹرک گاڑیوں نے 26,041,426 لیٹر ایندھن کی بچت کی جس کے نتیجے میں پہلے ہی سی او2  کی 37,718,893 کلوگرام کی کمی واقع ہوئی ہے

Posted On: 05 OCT 2023 3:02PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی ) پائیدار ترقی، صفائی ستھرائی (سوچھتا) اور کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے سے متعلق کئی اقدامات فعال طور پر کر رہی ہے۔ایم ایچ آئی نے بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں (ای وی ایس) کو اپنانے کو فروغ دینے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں اہم پیش رفت کی ہےجوکہ ملک میں کاربن کے صفر اخراج کو حاصل کرنے کے عزم کے مطابق ہے۔ ایف اے ایم ای (فیم)  انڈیا اسکیم II کے تحت، تقریباً 1,016,598 الیکٹرک گاڑیوں کو تقریباً 4,807 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ ترغیب کے ذریعے سپورٹ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 26,041,426 لیٹر ایندھن کی بچت ہوئی ہے اور تقریباً 37,718,893 کلوگرام سی او2 میں پہلے ہی کمی واقع ہوچکی ہے۔یہ تعداد وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہے گی۔ ای وی ایس کی فروخت، جو 2014 میں نہ ہونے کے برابر تھی، اب گاڑیوں کی کل فروخت تقریباً 5فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ کامیابیاں پائیدار ترقی کے لیے وزارت کے عزم اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس کے فعال نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہیں۔

صاف اور کچرے سے پاک ہندوستان کو فروغ دینے اور سوچھتا (صفائی کو ادارہ جاتی) بنانے کی ایم ایچ آئی کی کوششوں کے تسلسل میں، 15 ستمبر 2023 سے 30 ستمبر2023 تک شروع ہونے والی خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران اہداف کی نشاندہی کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔  اس سال اسکریپ اور دیگر بے کار مواد کو ٹھکانے لگانے کے بعد ایک قابل ذکر 5.6 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہونے کی توقع ہے۔ جائزہ کے لیے 65,944 حقیقی فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 33,789 حقیقی فائلوں کو ختم کیا جائے گا اور 5,017 الیکٹرانک فائلوں کو مہم کے اہم مرحلے یعنی 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران بند کیا جائے گا۔

پائیدار ترقی کے تئیں وزارت کی عہد بندی کے مطابق، اس کے پبلک سیکٹر کے ایک ادارے یعنی بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) نے خود کو ایک گرین کمپنی کے طور پر رکھنے کے لیے اور کاروبار کی ترقی کے لئے اس کو اپنی حکمت عملی کا حصہ بنانے کے لیے ’ہرِت بھیل‘ کے نام سے ایک پہل شروع کی ہے۔

’ہرت بھیل‘   کا مقصد درج ذیل اہداف کو حاصل کرنا ہے:

  • 2047 تک کم سے کم ماحولیاتی اثرات کے ساتھ کاربن کا  صفر اخراج  اور واٹر نیوٹرل کمپنی بننا ہے۔
  • اپنی تمام مینوفیکچرنگ یونٹس کے لیے گرین کمپنی کی درجہ بندی (گرین کو ریٹنگ) کے لیے تشخیص سے گزرنا۔
  • پورے بھیل میں نو مرتکز پائیداری کے اقدامات کو نافذ کرنا، جیسے 75,000 پودے لگانا، پانی اور توانائی کے آڈٹ کرنا، صفر مائع خارج ہونے کی حیثیت حاصل کرنا، آبی ذخائر بنانا، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام کو قائم کرنا، ٹھوس فضلہ کا انتظام کرنا، قدرتی سورج کی روشنی کا استعمال اورزیادہ  شمسی پی وی بجلی پلانٹ نصب کرنا۔


بھاری صنعتوں کے عزت مآب  وزیر کی طرف سے پہلے اور 75000ویں درخت کی شجرکاری

اس پہل کے تحت سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، بھاری صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے حال ہی میں 75000 درخت لگانے میں حصہ لیا۔ ہرت بھیل  موسمیاتی کارروائی کے لیے ہندوستان کے عزم کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ یہ بھیل  کی  اس کے  کاربن اثرات کو کم کرنے، اختراع کے کلچر کو فروغ دینے اور مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ہرت بھیل ، بھیل کے ماحولیاتی شعور اور سماجی ذمہ داری کا عکاس ہے۔

 

 

************

ش ح۔ اک    ۔ ع ر

 (U: 10408 )


(Release ID: 1964640) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Telugu