وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ، ماہی پروری  مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے آج نئی دلی میں عالمی یوم حیوانات 2023 منایا


جانور سماج کے لئے قیمتی ہیں اور ماحولیاتی نظام  میں توازن  کو برقراررکھتے ہیں: جناب پرشوتم روپالہ

ہمیں جانوروں کے ساتھ روایات کو جوڑنے اور رائج رواج کو سامنے لانے کے لئے کام کرنا ہوگا،جس سے پتہ چلے کہ ہماری روایات اور ثقافت کس طرح   کا مظاہرہ کرتی ہے: جناب روپالہ

Posted On: 04 OCT 2023 5:37PM by PIB Delhi

جانوروں کی فلاح وبہبود کا ہندوستانی بورڈ (اے ڈبلیو بی آئی ) ، جو مویشی پروری  اورڈیری  کا محکمہ، ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کا ایک قانونی ادارہ ہے، نے آج نئی دلی میں عالمی یوم حیوانات 2023 منایا۔اس موقع پر ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالہ اور ماہی پروری ،مویشی پروری اورڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجے بالیان  موجود تھے۔ اس کے علاوہ  مویشی پروری کے کمشنر ڈاکٹر ابھیجیت مترا اور اے ڈبلیو ڈی آئی کے چیئر مین ڈاکٹر اوپی چودھری  بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر جناب روپالہ نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جانوروں سے متعلق بہت سی روایات ہیں، جو سماج کے لئے قیمتی ہیں۔ انہوں نے روایتی طورطریقوں کو سامنے لا نے کی ضرورت پر زور دیا جو جانوروں  کے تئیں  احترام اور منسلک ہونے اور ان سے لگاؤ کو ظاہر کرتا ہے ۔ جناب روپالہ نے دیسی گایوں  کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے  ہماری دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قراردیا۔

انہوں نے گائے کے گوبر سے بننے والی مصنوعات اور پنچا گوویا کے بہتر  استعمال کی ضرورت  کی اپیل کی ۔ اس موقع  پر مرکزی وزیر نے پَرانی مترا اور جیودیا ایوارڈ  بھی پیش کئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W9TP.jpg

اپنے خطاب میں ڈاکٹر سنجے بالیان نے کہا کہ انسان اور جانوروں کے درمیان توازن رکھنا بہت اہم ہےاور ہم سبھی کو سماج میں   دونوں  کے مشترکہ وجود کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ ڈاکٹر بالیان نے کہا کہ کچھ ادارے جانوروں کے لئے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے گاؤوں میں  اس طرح کے کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔ آوارہ جانوروں کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ آوارہ جانوروں کو روکنا پورے سماج کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے سے نمٹنے کے لئے عوامی تعاون درکا ر  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EXXO.jpg

تکنیکی سیشن کے دوران مختلف مقررین نے فضلہ کو دولت میں تبدیل کرنے سے متعلق اختراعی ٹکنالوجی کے مسئلے پر  انتہائی اہمیت کے حامل  مختلف معاملات  ،  پائیداریت اور گؤشالہ کے شیلٹر مینجمنٹ ، پنچگاویاسے متعلق سائنسی حقائق پرتبادلہ خیال کیا ۔اس کے علاوہ  جناب جیش  پاریکھ  ، جناب گریش جے شاہ  ، پروفیسر آر ایس چوہان اور وکیل  محترمہ منیشا ٹی  کاریا نے  بالترتیب  انسان اور جانوروں کے درمیان  تنازعات  سے نمٹنے کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔نامور مقررین نے جانوروں  کی فلاح وبہبود سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے اور جانوروں کے لئے بیداری اور ہمدردی کا جذبہ  پیدا کرنے کے لئے ہرایک کی حوصلہ افزائی کی۔

اس تقریب میں جانوروں کی فلاح وبہبودکے شعبے میں افراد ، تنظیموں اور کمیونٹیز  کی ان تھک کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔ایوارڈ  حاصل کرنے والوں کی تفصیلات  ، جن کو مختلف زمروں میں ایوارڈ سے نوازا گیا، ذیل میں دی گئی  ہیں:

 

 

نمبرشمار.

زمرہ

ایوارڈ یافتگان  تنظیموں کے نام

1

پرانی متر ایوارڈ –انفرادی

جناب جی راما کرشنن، تریچی

2

 پرانی مترا ایوارڈ –انوویٹی آئیڈیا (انفرادی)

ڈاکٹر سمیتا این سولنکی، مہاراشٹر

3

پرانی متر ایوارڈ –شوریہ/بریوری (انفرادی)

شری پردیپ کمار پاترا، لکھنؤ، اتر پردیش

4

پرانی متر ایوارڈ –لائف ٹائم اینیمل سروس (انفرادی)

ڈاکٹر بتھولا سنجیوا رائیڈو، کرنول، آندھرا پردیش

5

پرانی متر ایوارڈ –اینمل ویلفئر آرگنائزیشن(انفرادی)

شری ناسک پنچاوتی پنجاپول، ناسک، مہاراشٹر

6

جیودیا ایوارڈ –انفرادی

شری پیررام دیال، جالور، راجستھان

7

جیودیا ایوارڈ - اینمل ویلفئر آرگنائزیشن

شری دادو پریوارن سنستھان، ٹونک، راجستھان

8

جیودیا ایوارڈ –بچے (18سال سے کم عمر کے افراد)

شری ہتیش چندرجیت یادو، ممبئی، مہاراشٹر

 

   

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036VEO.jpg

پس منظر:

ہرسال 4 اکتوبر کو عالمی سطح پر جانوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، جو زمین پر زندگی کے نمایاں تنوع  اور ہماری ایکوسسٹم  میں  جانوروں کے اہم کردار کو پہچاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اے ڈبلیو بی آئی نےاس اہم دن پر  اجتماعی طورپردنیا کے لئے کام کرنے  کے تعلق سے اس تقریب کا اہتمام کیا ہے، جہاں جانورو  ں کی نہ صرف حفاظت کرنی ہے بلکہ ان کی پرورش  بھی کرنی ہے۔ آئیے مل کر تبدیلی لانے کی کوشش کریں   اور ایک ایسی دنیا کے لئے کام کریں جہاں جانوروں کا احترام ہو ، ان کی حفاظت ہو اور ان کی پرورش کی جائے۔

*************

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10387      



(Release ID: 1964498) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu