وزارتِ تعلیم

پروجیکٹ سال 24-2023کے لیے نیشنل مینز-کم-میرٹ اسکالرشپ سکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) کے لیے تازہ  درخواستوں کا آن لائن  داخل کرنا /رجسٹریشن اور تجدیدکرنا


معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کو وظائف دیئے جاتے ہیں تاکہ  آٹھویں جماعت میں پڑھائی لکھائی چھوڑدینے والے بچوں کی تعداد میں کمی لائی جا سکے

ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ، اور مقامی اداروں کے اسکولوں کے منتخب نویں جماعت کے طلباء کو سالانہ ایک لاکھ تازہ وظائف دیے جاتے ہیں

Posted On: 04 OCT 2023 5:46PM by PIB Delhi

پروجیکٹ سال24-2023 اسکالرشپ کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر درخواستوں کے  آن لائن داخل کرنے /رجسٹریشن کرنے کا  آغاز 01 اکتوبر 2023 کو ہو گیا ہے۔ 'نیشنل مینز-کم-میرٹ اسکالرشپ سکیم' کے تحت، جو اسکول کے لیے وزارت تعلیم کی طرف سے نافذ کیا گیا ہے، نویں سے بارہویں جماعت تک کے  ہونہار طلباء کو جن کا تعلق  معاشی طور پر کمزور طبقوں سے ہے ، وظائف دیئے جاتے ہیں تاکہ آٹھویں  جماعت میں پڑھائی چھوڑ دینے والے بچوں کی تعداد میں کمی لائی جا سکے اور انہیں ثانوی مرحلے میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دی جا سکے۔ ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ، اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء کے لیے ہر سال نویں کلاس کے منتخب طلباء کو ایک لاکھ تازہ وظائف دیئے جاتے ہیں اور دسویں سے بارہویں جماعت تک ان کے  پڑھائی ، لکھائی جاری رکھنے / تجدید کرنے پر اسکالرشپ کی رقم 12000  روپے سالانہ ہے۔

نیشنل مینز-کم-میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر موجود ہے - طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم۔ این ایم ایم ایس ایس وظائف ڈی بی ٹی موڈ کے بعد پبلک مالی بندوبست کے نظام (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے الیکٹرانک ٹرانسفر کے وسیلے سے منتخب طلباء کے بینک کھاتوں میں براہ راست تقسیم کیے جاتے ہیں۔ یہ مرکزی  شعبے کی  ایک اسکیم ہے۔

وہ طلباء جن کے والدین کی تمام ذرائع سے آمدنی  3,50,000  روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہے وہ اسکالرشپ سے فائدہ  حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ اسکالرشپ  حاصل کرنے کے  انتخابی امتحان میں شرکت  کے لیے طلبہ کے پاس ساتویں جماعت کے امتحان میں کم سے کم 55 فیصد نمبر یا اس کے مساوی گریڈ ہونا چاہیے (ایس سی / ایس ٹی طلبہ کے لیے 5 فیصد کی نرمی)۔

اسکالرشپ کی درخواستیں نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر تصدیق کے دو درجوں سے گزرتی ہیں۔ پہلا ادارہ/اسکول کی سطح پر انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او) کے ذریعہ اور دوسرا ضلع نوڈل آفیسر (ڈی این او) کے ذریعہ۔

موجودہ سال کے لیے، این ایس پی پر تازہ درخواستوں کے اندراج، تجدید کی درخواستوں اور درجہ -I اور  درجہ -II کی تصدیق کے لیے تاریخیں درج ذیل ہیں:

 

اسکیم سرگرمیاں

تاریخ

پورٹل کا آغاز

یکم اکتوبر 2023

درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ

30 نومبر 2023

پہلے درجے کی آخری تاریخ (آئی این او توثیق)

15 دسمبر 2023

دوسرے درجے کے لیے آخری تاریخ (ڈی این او توثیق

30 دسمبر 2023

 

 

*************

 

( ش ح ۔ ا س ۔ ت ح  (

U. No 10366



(Release ID: 1964263) Visitor Counter : 176


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu