وزارت دفاع
رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے دو نشستوں والے ایل سی اے تیجس بھارتی فضائیہ کو سونپے
ایل سی اے تیجس دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود کفالت کی طرف قوم کے سفر کی علامت ہے: آر آر ایم
Posted On:
04 OCT 2023 4:31PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے کہا ہےکہ ایل سی اے تیجس دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود کفالت کی طرف بھارت کے سفر کی علامت ہے۔ یہ پروگرام غیر ملکی ہوائی جہازوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کے عزم کی ایک روشن مثال رہا ہے، اور یہ خود کفیل بھارت کے لیے امید کی کرن کا کام کرتا ہے۔ وہ 04 اکتوبر 2023 کو بنگلور میں بھارتی فضائیہ کو ایل سی اے تیجس ٹوئن سیٹر کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
آر آر ایم نے مزید کہا کہ ایل سی اے تیجس پروگرام انتھک محنت اور اختراع کی ایک متاثر کن کہانی ہے۔ ایل سی اے تیجس طیارے کا آغاز ہماری بھارتی فضائیہ کو عالمی معیار کے مقامی لڑاکا طیارے سے لیس کرنے کے خواب سے وابستہ تھا۔ یہ ایک خواب تھا جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ پروگرام کے آغاز میں اس کا بہت زیادہ انتظار تھا ، لیکن بھارت ایروناٹکس لمیٹڈ، ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (ڈی آر ڈی او) اے ڈی اے، یبز، سی ای ایم آئی ایل اے سی، ڈی جی اے کیو اے، پی ایس یوز، آئی اے ایف اور ان گنت دیگر اداروں میں مرد اور خواتین اس پروگرام میں تعاون دینے والے افراد نے ثابت کر دیا کہ جب ملکی مفاد مقدم ہو اور تمام ادارے اس اہم مقصد کی تکمیل کے لیے اکٹھے ہو جائیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔
ایل سی اے تیجس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، آر آر ایم نے کہا کہ ملک نے جدید ترین لڑاکا طیارہ بنانے کا انتہائی ضروری علم حاصل کیا اور ایرو اسپیس ایکو سسٹم کو بھی تیار اور پروان چڑھایا۔ ایل سی اے تیجس کی ترقی نے بھارت میں ایک مضبوط دفاعی اور ایرو اسپیس صنعت کی ترقی کو ہوا دی ہے۔ اس نے ان گنت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، تحقیقی اداروں اور ہنر مند کارکنوں کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں جنہوں نے اس پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں سے اپنا تعاون دیا ہے۔
ایل سی اے تیجس کا ایچ اے ایل کا پہلا سیریز پروڈکشن ٹوئن سیٹر جدید ترین ٹیکنالوجی، چستی اور استعداد کا حامل ہے۔ یہ آئی اے ایف کے پائلٹس کو موزوں تربیت فراہم کرے گا۔ آئی اے ایف پہلے ہی ایچ اے ایل کے ساتھ ایل سی ایز 83 کا آرڈر دے چکا ہے۔
چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری، سی ایم ڈی، ایچ اے ایل جناب اننت کرشنن جی، اے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر گریش ایس دیودھرے، سی ای ایم آئی ایل اے سی کے چیف ایگزیکٹیو جناب اے پی وی ایس پرساد، ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (ڈی سی اے ایس) - ایئر مارشل آشوتوش دکشت اس موقع پر موجود تھے۔
*************
( ش ح ۔ ا س ۔ ت ح (
U. No 10361
(Release ID: 1964204)
Visitor Counter : 97