سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نتن گڈکری نے شارجہ، متحدہ عرب امارات میں سیفٹی اور انخلاء کے ڈیمو کا تجربہ کرنے کے لیے اسکائی بس کی آزمائشی سواری کی
Posted On:
04 OCT 2023 4:27PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے یواسکائی ٹیکنالوجی کے پائلٹ سرٹیفیکیشن اور تجربہ مرکز کا دورہ کیا اور پیراگوے سے ہندوستان واپس ہوتے ہوئے شارجہ، متحدہ عرب امارات میں سیفٹی اور انخلاء کے ڈیمو کا تجربہ کرنے کے لیے اسکائی بس کی آزمائشی سواری کی۔
یواسکائی ٹیکنالوجی نے اسکائی بس کے حل تیار کیے ہیں، اور آئی اسکائی موبلیٹی نے یواسکائی کے ساتھ موبلیٹی کی خدمات کو ہندوستان میں لانے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
اسکائی بس ایک پائیدار اوربھیڑبھاڑ سے پاک شہری نقل و حرکت کا حل پیش کرتی ہے، یہ شہری باشندوں کو موثر نقل و حرکت فراہم کرتے ہوئے آلودگی اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرتی ہے۔ مزید برآں، اس کا ایلیویٹڈ ریل کیبل سسٹم زمین کے استعمال کو کم سے کم کرتا ہے، جو اسے ملک کے نقل و حرکت کے بنیادی ڈھانچے میں ایک قیمتی اضافہ بناتا ہے۔
**********
(ش ح۔ م ع۔ع آ)
U-10350
(Release ID: 1964173)
Visitor Counter : 106