عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایس ایس سی کا مقصد آئین کے 8ویں شیڈول میں درج تمام 22 بھارتی زبانوں میں مقابلہ جاتی امتحانات منعقد کرنا ہے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کا مقصد تمام خواہشمند امیدواروں کو زبان سے بالاتر یکساں مواقع فراہم کرنا ہے
نئی دلّی میں ’بھارتیہ بھاشا اُتسو اور ٹیکنالوجی اور بھارتیہ بھاشا سمٹ‘ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ جے ای ای ، این ای ای ٹی اور یو جی سی کے امتحانات بھی 12 بھارتی زبانوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کے دور میں پچھلے نو سالوں سے زیادہ مدت میں ہندی کے علاوہ ، بھارتی علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لئے قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے
"وزیراعظم مودی نے ایک تاریخی فیصلہ لے کر نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت پرائمری، تکنیکی اور طبی تعلیم میں طلباء کی مادری زبان کو اہمیت دی ہے ": ڈاکٹر جتیندر سنگھ
اگلے 25 سالوں میں امرت کال کے دوران بھارتی زبانوں کا سفر 2047 ء میں بھارتی زبانوں کی تقریبات کا موقع فراہم کرے گا ، جسے وزیر اعظم نے "بھارتیہ بھاشاؤں کا اتسو" کہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے امرت کال کے اگلے 24 سالوں میں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرنے کی راہ ہموار کی ہے
Posted On:
01 OCT 2023 6:55PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، خلاء اور ایٹمی توانائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ آنے والے وقت میں، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کا مقصد آئین کے 8ویں شیڈول میں مذکور تمام 22 بھارتی زبانوں میں مسابقتی امتحانات کا انعقاد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد تمام خواہشمند امیدواروں کو زبان سے بالا تر ہوکر، برابری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
نئی دلّی میں 'بھارتیہ بھاشا اُتسو اور ٹیکنالوجی اور بھارتیہ بھاشا سمٹ' کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ایماء پر ہوا کہ اس سال سے پہلے سے موجود ہندی اور انگریزی کے علاوہ 11 علاقائی زبانوں کے ساتھ ایس ایس سی کے امتحانات 13 زبانوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں ، جب کہ 2014 ء سے پہلے امیدواروں کے پاس ہندی یا انگریزی کے ذریعے امتحان کے لیے کسی ایک کو منتخب کرنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ 2014 ء سے پہلے انگریزی کا ہندی میں ترجمہ بھی بہت خراب کیا جاتا تھا، جس سے طلباء کو نقصان پہنچتا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ جے ای ای ، این ای ای ٹی اور یو جی سی کے امتحانات بھی 12 بھارتی زبانوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس تاریخی فیصلے سے مقامی نوجوانوں کی شرکت کو تحریک ملے گی ، ان کے انتخاب کے امکانات بہتر ہوں گے اور علاقائی زبانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سرکاری زبان ہندی کے علاوہ بھارتی علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے گزشتہ نو برسوں سے زیادہ مدت میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ، اس بات پر زور دیا کہ سبھی کو "زبان کی عزت" پر ، اس کی مناسب نشوونما اور ترقی کے لیے فخر کرنا چاہیے۔ انہوں نے مثال پیش کی کہ یوروپی ممالک سمیت تمام ترقی یافتہ ممالک اپنی زبانیں بولنے، لکھنے اور فروغ دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور بھارت کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم، گجراتی اور بنگالی جیسی علاقائی زبانوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم فراہم کرنے کو کہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک تاریخی فیصلے کے تحت نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) میں پرائمری، تکنیکی اور طبی تعلیم میں طلباء کی مادری زبان کو اہمیت دی ہے ۔ این ای پی کو آزادی کے بعد سے بھارت میں سب سے بڑی ڈگر سے ہٹ کر اصلاح قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے تعلیمی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنائے گی ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ اگلے 25 سالوں کے امرت کال میں بھارتی زبانوں کا سفر صحیح معنوں میں 2047 ء میں بھارتی زبانوں کی تقریبات کا آغاز کرے گا، جسے انہوں نے "بھارتیہ بھاشاؤں کا اتسو" کہا ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ، این ای پی 2020 نوجوانوں کو امرت کال میں ملک کی قیادت کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ای پی کا مقصد ، انہیں روایتی بھارتی اخلاقیات پر قائم رکھتے ہوئے ، مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این ای پی 2020 تمام علاقائی زبانوں میں ریاستوں کے ذریعے علاقائی زبانوں کے استعمال اور ای مواد کی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ پی ایم ای وِدیا کے تحت اَپ لوڈ کردہ ای مواد / پروگرام این سی ای آر ٹی کے نصاب پر مبنی ہیں۔ اس کے علاوہ، بہت سی ریاستوں نے اپنے تعلیمی بورڈز/ایس سی ای آر ٹیز کے نصاب کے مطابق پی ایم ای وِدیا کے لیے اپنے ای مواد بھی پیش کیے اور اپ لوڈ کیے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فار نالج شیئرنگ فار اسکول ایجوکیشن' (دِکشا ) ایک قوم، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جو کیو آر کوڈیڈ نصابی کتب اور 33 بھارتی زبانوں میں مختلف خصوصی ای مواد کے ذریعے درجہ 1-12 کے طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اساتذہ کے لیے 11 زبانوں میں دِکشا پلیٹ فارم کے ذریعے نشٹھا کے تحت 18 آن لائن کورسز فراہم کیے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این ای پی 2020 کے فالو اپ کے طور پر، چار قومی نصابی فریم ورک، یعنی اسکول کی تعلیم کے لیےاین ایف سی ، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لیے این ایف سی ، ٹیچر کی تعلیم کے لیے این ایف سی اور بالغوں کی تعلیم کے لیے این ایف سی کی ترقی شروع کی گئی ہے ۔ بنیادی مرحلے کے لیے این ایف سی کو پچھلے سال متعارف کرایا گیا تھا اور اسے وزارت تعلیم نے 20 اکتوبر ، 2022 ء کو شروع کیا تھا ، جب کہ این ایف سی برائے اسکولی تعلیم کو 23 اگست ، 2023 ء کو جاری کیا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی زبانوں میں انجینئرنگ کورس کا مواد فراہم کرنے کے لیے اے آئی سی ٹی ای نے فہرست میں درج 12 بھارتی زبانوں یعنی ہندی، مراٹھی، بنگالی، تمل، تیلگو، گجراتی، کنڑ، پنجابی، اڑیہ ، آسامی ، اردو اور ملیالم میں پہلے اور دوسرے سال کے نصاب کے لیے تکنیکی کتاب کی تحریر اور ترجمہ متعارف کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دس ریاستوں میں سات علاقائی زبانوں یعنی بنگالی، ہندی، گجراتی، کنڑ، مراٹھی، تمل اور تیلگو میں 29 اداروں کی شناخت ایک یا زیادہ شعبوں میں انجینئرنگ کی تعلیم دینے کے لیے کی گئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'ایک بھارت، شریشٹھ بھارت' کے تحت مادری زبانوں اور بھارتی زبانوں سے واقفیت اور فروغ کے لیے بھاشا سنگم پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اتفاق سے، بھارت منڈپم میں ، اس کے رسمی افتتاح کے بعد پہلا پروگرام 29 جولائی ، 2023 ء کو وزیر اعظم مودی کے ذریعہ اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح تھا" ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج تقریباً 40 ملین بھارتی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو کہ امریکہ اور یوروپی یونین کے مشترکہ اعداد و شمار سے زیادہ ہے اور امنگوں سے پُر این ای پی ، اس تعداد کو دوگنا کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ " این ای پی – 2020 بھارت میں طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے کیریئر اور انٹرپرینیورشپ کے مواقع فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی تکمیل کرتی ہے۔"
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آر اینڈ ڈی کی کوششوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن ( این آر ایف ) بل پیش کیا، جسے حالیہ مانسون اجلاس میں پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا ہے ، جس کا بجٹ پانچ سالوں کے لیے 50,000 کروڑ روپے ہے ۔
" این آر ایف بھارت کی یونیورسٹیوں، کالجوں، تحقیقی اداروں اور تحقیق و ترقی کی لیباریٹریوں میں تحقیق اور اختراع کے کلچر کو فروغ دے گا اور بھارت میں صاف توانائی تحقیق اور مشن انوویشن کو مزید تحریک دے گا۔ اس کی 70 فی صد تک فنڈنگ غیر سرکاری ذرائع سے آئے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہا ہے، جس میں ڈرون کا بڑھتا ہوا استعمال، بڑے ڈاٹا اینالیٹکس، مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور دیگر اختراعی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت نے گلوبل انوویشن انڈیکس ( جی آئی آئی ) کی اپنی عالمی درجہ بندی میں سال 2015 ء میں 81 ویں مقام کے مقابلے 2021 ء میں دنیا کی 130 معیشتوں میں 46 واں مقام تک چھلانگ لگائی ہے۔
جی آئی آئی کے لحاظ سے "بھارت 34 کم درمیانی آمدنی والی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر ہے اور 10 وسطی اور جنوبی ایشیائی معیشتوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی آئی درجہ بندی میں مسلسل بہتری بے پناہ علمی سرمائے، متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور سرکاری اور نجی تحقیقی تنظیموں کی طرف سے کئے گئے کچھ شاندار کام کی وجہ سے ہے" ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے امرت کال کے اگلے 24 سالوں میں بھارت کے ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرنے کی راہ ہموار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہونے والی نسل، اختراعات کے شوقین اور سائنس سے کھیل کود تک کے شعبوں میں نام روشن کرنے کے لیے تیار، 21ویں صدی کی ضروریات کے مطابق خود کو ہنر مند بنانے کے لیے تیار ہے ، ایک ایسی نسل ، جو فرض کے احساس سے بھری ہوئی ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ، اس ذمہ داری کے بارے میں بات کی ، جو ایک مضبوط بھارت میں بڑھتا ہوا عالمی تجسس ہم پر ڈالتا ہے۔ "ہمارے نوجوانوں کو یوگا، آیوروید اور قدیم آرٹ اور ادب کی خوبیوں کے ساتھ اپنے آپ کو دوبارہ احیاء کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی موجودہ نسل 2047 ء میں بھارت کے ’وکست بھارت‘ کے سفر میں مشعل بردار ثابت ہوگی۔
-----------------------
(ش ح۔ اک ۔ ع ا)
U NO: 10348
(Release ID: 1964152)
Visitor Counter : 80