جل شکتی وزارت
آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی کے محکمے نے چھٹھ گھاٹ، آئی ٹی او میں ‘سوچھتا کے لیے شرمدان’ کا اہتمام کیا
تقریباً 1000 لوگوں نے اس مہم میں شمولیت اختیار کی اور 6000 کلو گرام سے زیادہ فضلہ اکٹھا کیا گیا
Posted On:
01 OCT 2023 5:56PM by PIB Delhi
سوچھتا ہی سیوا 2023 (ایس ایچ ایس) مہم کے ایک حصے کے طور پر اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ‘ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ’ کی، وزیراعظم مودی کی اپیل سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی (ڈی او ڈبلیو آر) کے محکمے نے نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) کے ساتھ مل کر گاندھی جینتی کے موقع پر چھٹھ گھاٹ، آئی ٹی اومیں صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔ سکریٹری، ڈی او ڈبلیو آر، جل شکتی کی وزارت ، محترمہ دیبا شری مکھرجی، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل مشن فار کلین گنگا، جناب جی اسوک کمار نے سینئر افسران کے ساتھ صبح 10 بجے شروع ہونے والی صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اجتماع میں سوچھتا کا عہد لیا گیا اور گھاٹ پر نکڑ ناٹک کے ذریعے شرکاء کو صاف ندیوں کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ تقریباً 1000 لوگوں نے اس مہم میں شمولیت اختیار کی اور 6000 کلو گرام سے زیادہ فضلہ اکٹھا کیا گیا۔
محترمہ دیباشری مکھرجی نے کہا کہ ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم میں کمیونٹیز کی شمولیت بہت ضروری ہے اور اس تقریب میں کئی این جی اوز، نوجوانوں کے گروپس، بچوں کی شرکت متاثر کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جل شکتی کی وزارت کے تحت تنظیمیں این ایم سی جی کی قیادت میں اس پروگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔
جناب اسوک کمار، ڈی جی، این ایم سی جی نے کہا کہ یہ تقریب ‘وچھتا ہی سیوا’ مہم کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے جس کا اختتام 2 اکتوبر 2023 کو گاندھی جینتی پر ہوگا جسے پورے ملک میں سوچھ بھارت دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گنگا طاس کی ریاستوں میں دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے گھاٹوں کے ساتھ نمامی گنگا اور ارتھ گنگا کے تحت گزشتہ دنوں صفائی مہم، نکڑ ناٹک، ثقافتی تقریبات وغیرہ کا انعقاد اس مہم کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تاکہ بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ ہم اپنے دریاؤں اور آبی ذخائر کو صاف رکھیں۔ جناب کمار نے کہا کہ یہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے 22 کلومیٹر دلی کے لیے این ایم سی جی کے ذریعے چلائی جانے والی کلین یمنا مہم کا بھی حصہ ہے۔
نیشنل واٹر مشن، سنٹرل واٹر کمیشن، سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ، سی ایس ایم آر ایس، این ڈبلیو ڈی اے وغیرہ سمیت جل شکتی کی وزارت کی تنظیموں نے بھی صفائی مہم میں حصہ لیا۔ دلی جل بورڈ (ڈی جے بی)، میونسپل کارپوریشن آف دلی (ایم سی ڈی) کے عہدیدار، این جی اوز ٹری کریز، وائی ایس ایس، ایس وائی اے، وائی پی ایف، ایف او وائی، پریاورن سنرکشن، بھارتیم، سکشم بھومی فاؤنڈیشن، اسکول اور کالج کے طلباء، گنگا وچار منچ کے رضاکاروں نے بھی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے این ایم سی جی کا ساتھ دیا۔ مہم کے دوران توجہ، گھاٹ کو کسی بھی قسم کے ٹھوس فضلہ سے پاک کرنے پر رہی۔ اسی طرح کی صفائی مہم کا اہتمام این جی اوز نے جنوبی دلی کے کالندی کنج گھاٹ پر بھی کیا تھا۔
اسی طرح کی تقریبات دریائے گنگا کے گھاٹوں اور گنگا طاس کے ساتھ اس کی معاون ندیوں پر بھی منعقد کی گئیں۔ گنگا پرہاریس، گنگا متر، گنگا دوت، طلباء، ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں، مقامی لوگوں وغیرہ نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے حصہ کے طور پر صفائی مہم میں حصہ لیا۔ این ایم سی جی کی ضلعی سطحی شاخ، ضلع گنگا کمیٹیوں کے ذریعے ریاستوں میں سوچھتا ہی سیوا مہم کی پوری مدت میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ گنگا ٹاسک فورس (جی ٹی ایف) نے بھی پریاگ راج، وارانسی اور کانپور کے پروگراموں میں حصہ لیا۔ گنگا طاس میں نمامی گنگا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (نرمل جل کیندر) پر عمل کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ سوچھتا ہی سیوا مہم بھی چلائی گئی۔
*************
( ش ح ۔ ا س ۔ ت ح (
U. No 10351
(Release ID: 1964148)
Visitor Counter : 87