سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم   کی قیادت میں سوچھ بھارت مشن نے  اپنے آغاز سے اب تک ملک میں صفائی ستھرائی  کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کر دیا ہے


سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور اس کی ماتحت تنظیموں- این ایچ اے آئی،این ایچ آئی ڈی سی ایل،آئی اے ایچ ای  نے  ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور صفائی ستھرائی  کی اہمیت اور کمیونٹی کی شرکت پر زور دیا

Posted On: 01 OCT 2023 9:05PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اپنی پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں سوچھ بھارت مشن نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک  ملک میں صفائی ستھرائی کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کر دیا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور اس کی ماتحت تنظیموں – این ایچ اے آئی،این ایچ آئی ڈی سی ایل،آئی اے ایچ ای نے آج ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور صفائی ستھرائی اور کمیونٹی کی شراکت کی اہمیت پر زور دیا۔ سوچھتا (صفائی) کے لیے ‘شرمدان’ کی کال وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں ‘من کی بات’ میں دی تھی۔ انہوں نے  لوگوں سے کہا تھا کہ وہ ایک گھنٹہ وقف کریں – ‘‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’’ - آج کمیونٹی کے ساتھ صفائی کی سرگرمیوں کے لیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CE4R.jpg

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے حیدرآباد کے قریب ایک ٹول پلازہ پر صفائی ستھرائی کی  مہم میں ’شرمدان‘ کرتے ہوئے مہم کی قیادت کی اور دفاتر اور آس پاس کے دیگر مقامات پر صفائی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کے ساتھ این ایچ اے آئی کے چیئرمین شری سنتوش کمار یادو اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J166.jpg

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب کملیش چترویدی اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے اے ڈی جی جناب ڈی سارنگی کی موجودگی میں ملک گیر مہم کے ایک حصے کے طور پر این ایچ 316 پر چندر بھاگا، کونارک (اڈیشہ) میں ساحل سمندر کی صفائی مہم چلائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037JG3.jpg

اس اجتماعی کوشش سے ایک صاف ستھرا اور سرسبز ماحول  تیار کرنے کے لیے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب  ایس پی سنگھ نے گورنمنٹ ریذیڈنشیل ایکوموڈیشنز کمپلیکس، نیو موتی باغ، نئی دہلی کے باشندوں کے ساتھ ‘شرمدان’ میں حصہ لیا۔ این بی سی سی کے ملازمین نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VPHW.jpg

ملک کے مختلف حصوں میں ایک ہزار سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں بڑی تعداد میں سینئر افسروں، عملے اور عام لوگوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005N582.jpg

ملک کے بہت سے حصوں میں ٹول پلازہ سرگرمیوں کا مرکز بنے رہے کیونکہ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔  راستوں کےکنارے واقع سہولیات، روڈ سائیڈ ڈھابوں اور پراجیکٹ سائٹس میں بھی صفائی مہم چلائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OXUB.jpg

دہلی میں، این ایچ اے آئی  نے دوارکا ایکسپریس وے کے قریب صفائی مہم کا اہتمام  کیا جبکہ این ایچ آئی ڈی سی ایل نے کھنہ مارکیٹ، لودھی روڈ پر صفائی ستھرائی  کی سرگرمیاں چلائیں۔ انڈین اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرز (آئی اے ایچ ای)، نوئیڈا میں ’سوچھتا کے لیے شرم دان‘  سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں کمبوڈیا، لاؤس، میانمار اور ویتنام کے زیر تربیت افراد نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007DNVS.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10346                          


(Release ID: 1964114) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Telugu