قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 جناب ارجن منڈا نے دہرہ دون میں چوتھے ای ایم آر ایس قومی ثقافتی اور ادبی فیسٹول  اور کلا اتسو-2023 کا افتتاح کیا


یہ تقریب ملک کے مختلف  صوبوں  کی ثقافت کو سمجھنے اور جاننے کے لئے طلباء اور اساتذہ کو ایک موقع فراہم کرے گی،جس سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کی تکمیل ہوگی: جناب ارجن منڈا

این ای ایس ٹی ایس  کی جانب سے منعقدہ چار روزہ تقریب 22 ریاستوں  کے 2000سے زائد قبائلی طلباء کی چھپی ہوئی صلاحیتوں   کو ظاہر  کرنے کا ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرے گی

Posted On: 04 OCT 2023 12:13PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے 3 اکتوبر 2023 کو دہرہ دون میں اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی کی موجودگی میں  چوتھے ای ایم آر ایس   قومی ثقافتی اور ادبی فیسٹول اور کلااتسو -2023 کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب قبائلی امور کی مرکزی وزارت کے تحت قبائلی طلبا کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی  (این ای ایس ٹی ایس ) کی جانب سے منعقد کی گئی ہے اور مہارانا پرتاپ اسپورٹس کالج  ،دہرہ دون میں  منعقدہ اس تقریب کی میز بانی  ایکلویہ ودیالیہ سنگٹھن سمیتی (ای وی ایس ایس ) ، اتراکھنڈ نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EHH7.jpg

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس ) ثقافتی فیسٹول، قبائلی طلباء کو مختلف شعبوں میں  اپنی چھپی ہوئی صلاحیت کو ظاہرکرنے کے لئے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔رواں سال 3سے 6 اکتوبر تک  منعقد ہونے والی اس چار روزہ تقریب کے دوران  22 ریاستوں کے 2000سے زائد قبائلی طلباء اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔اس فیسٹول میں  رقص اور نغموں کی پرفارمنس   سے لے کر کوئز  اور ویژول آرٹس وغیرہ   کے انعقاد کے لئے 20سے زیادہ تقاریب ہوں گی۔قبائلی ثقافت  کی  نمائش کو دکھانے کے لئے مختلف ریاستوں  کے اسٹالز  لگائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029D84.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003737E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NN93.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005U4R7.jpg

اس موقع پر جناب ارجن  منڈا نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات بچوں اور اساتذہ کو  ایک دوسرے سے ملنے ، جاننے  اور ملک کے مختلف صوبوں کی ثقافت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ایک موقع فراہم  کرتی ہے، جس سے وزیراعظم نریندر مودی  کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وژن کی تکمیل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اس طرح کے پروگرام آپ کو راغب کریں  گے اور آپ کو اپنی ثقافت  اور ملک کے مختلف گوشوں میں آبادقبائلی برادریوں کی مالا مال ثقافت کے بارے میں جاننے کا اچھا موقع ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006JCG7.jpg

جناب پشکر دھامی نے اتراکھنڈ میں  قبائلیوں کی متنوع روایات  اور ثقافت  اور ریاست میں  درج فہرست  قبائلیوں کی فلاح وبہبودکے لئے چلائی جارہی مختلف  فلاحی اسکیموں  کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔افتتاحی تقریب کےدوران قبائلی امور کی وزارت میں  جوائنٹ سکریٹری  ڈاکٹر نول جیت کپور  اور این ای ایس ٹی ایف   کے کمشنر نے  ای ایم آر ایس اسکیم کے بارے میں جانکاری دی ۔افتتاحی تقریب کے دوران اتراکھنڈ کی قبائلی برادریوں اور ای ایم آر ایس  کے طلباء نے شاندار ثقافتی پرفارمنس  پیش  کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007N2BT.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008NSEF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009TNNQ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010DBKF.jpg

ای ایم آر ایس  قومی ثقافتی فیسٹول ای ایم آر ایس  میں  تعلیم حاصل کررہے قبائلی طلباء کے لئے ہرسال سب سے زیادہ انتظارکرنے والا پروگرام ہے ۔این ای ایس ٹی ایس،  پورے ہندوستان میں  درج فہرست قبائل  کے لئے ای ایم آر ایس  چلارہا ہے ۔ای ایم آر ایس اسکیم قبائلی امور کی وزارت کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے اور اس کو  سال 19-2018 میں  نئی شکل دی گئی تھی تاکہ  دور دراز کے قبائلی علاقوں میں معیاری  تعلیم تک قبائلی طلباء کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

*************

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10338      


(Release ID: 1964016) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu