کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے کیدارا کیپٹل فنڈ IIIایل ایل پی کے ذریعے لینسکارٹ سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی کچھ حصے داری کی تحویل کو منظوری دی

Posted On: 03 OCT 2023 8:29PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (CCI)نے کیدارا کیپٹل فنڈ IIIایل ایل پی (تحویل کار)کے ذریعہ لینسکارٹ سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کی کچھ حصے داری کی تحویل کو  منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ انضمام کیدارا کیپٹل فنڈ III ایل ایل پی کی طرف سے لینسکارٹ سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی مکمل طور پر کمزور بنیادپر جاری کردہ شیئر پونجی کے تقریباً 1.74فیصد کے حصول سے متعلق ہے۔

تحویل کارو ایک پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ ہے،جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ساتھ زمرہ II متبادل سرمایہ کاری فنڈ کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی سرگرمی میں مصروف ہے۔

ٹارگیٹ ہندوستان میں کام کرنے والی ایک پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی ہے۔ ہندوستان میں ٹارگیٹ مندرجہ ذیل کاروبارکرتی ہے: (i) چشموں،دھوپ کے چشمے اور چشمے کے لوازمات سمیت چشموں کی مصنوعات کی تیاری اور ایسی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت (بشمول خوردہ کے ذریعے) اور (ii) چشموں کی مصنوعات کی تھوک تجارت۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 10319)


(Release ID: 1963912) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Telugu