خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کے باوقار لال چوک سے سی آر پی ایف خاتون بائیک مہم ’یشسوینی‘ کو ہری جھنڈی دکھائی


مہیلا شکتی کا جشن منانے کے لئے اس ریلی کا انعقاد سی آر پی ایف کے ذریعے خاتون واطفال ترقی کی وزارت کے تعاون سے کیا گیا ہے

15ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے ہوکر گزرنے والی اِس 10000کلومیٹر کی کراس –کنٹری ریلی کے لئے 150خاتون سی آر پی ایف افسران روانہ ہوئیں

سی آر پی ایف کی اِن ویرانگناؤں کی یشسوینی  خاتون بائک مہم ناری شکتی کی اہلیت اور طاقت کی علامت ہے:لیفٹیننٹ گورنر سنہا

Posted On: 03 OCT 2023 6:07PM by PIB Delhi

خاتون و اطفال ترقی کی وزارت کے تعاون سے سی آر پی ایف نے آج سی آر پی ایف خاتون بائیکرس کے ایک گروپ’’یشسوینی‘‘کے ساتھ ایک کراس-کنٹری بائیک مہم شروع کی۔ملک کی خواتین کی طاقت یا ناری شکتی کا جشن منانے کے لئے سی آر پی ایف خاتون افسران کا ایک گروپ آج صبح سری نگر سے ملک گیر ریلی کے روانہ ہوا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے لال چوک سری نگر سے ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی۔ سری نگر سے شروع ہونے والی بائیکرس ٹیم 40اضلاع کو پار کرتے ہوئے 2134کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرکے 31اکتوبر کو ہندوستان کے مرد آہن سردار بلبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر ایکتا نگر گجرات پہنچے گی۔

01.jpg

 جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے اپنے خطاب میں سی آر پی ایف کی ویرانگناؤں کے ذریعے سخت حالات میں ملک کے اتحاد اور سالمیت کا تحفظ کرتے ہوئے کئی بار دکھائی گئی بے مثال بہادری، پختہ عزم اور حوصلے کو سلام کیا۔

جناب سنہا نے کہا کہ سی آر پی ایف کی ویرانگناؤں کے ذریعے یشسوینی، خاتون بائیک مہم ، ناری شکتی کی صلاحیت کی علامت ہے۔ یہ ناری شکتی کی قربانی، ان کی خود اعتمادی کی بھی نمائندگی کرتی ہے اور آج وہ حوصلے، پختہ عزم اور وقف کے ساتھ مختلف شعبوں میں کئی اہم حصولیابیاں حاصل کررہی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بائیک مہم میں حصہ لینے والی تمام ویرانگناؤں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ویلی کیو اے ٹی کی ویرانگناؤں  اور سی آر پی ایف کے پائپ بینڈ نے مسحور کردینے والے پروگرام  پیش کئے۔

تینوں ٹیموں میں تقسیم شدہ کل 150 خاتون سی آر پی ایف افسران نے آج ایک کراس کنٹری ریلی کی شروعات کی۔ 75رائل اِنفیلڈ (350سی سی) بائیک پر سوار ہوکر اِن ٹیموں نے سری نگر ، شیلانگ اور کنیا کماری سے اپنا سفر شروع کیا۔ تقریباً 10000کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد تمام بائیک سوار 31اکتوبر 2023 کو اسٹیچو آف یونٹی کیوڑیا گجرات میں جمع ہوں گے۔

بائیک سواروں کی سری نگر ٹیم 7اکتوبر 2023 تک جموں پہنچ جائے گی۔ سی آر پی ایف اور خاتون اطفال ترقی کی وزارت کی اس مشترکہ کوشش کی پورے سفر کے دوران سری نگر، شیلانگ اور کنیاکماری کی تینوں ٹیمیں مختلف اضلاع میں ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’’(بی بی بی پی) کے ہدف شدہ گروپوں جیسے اسکولی بچوں اور کالج کی لڑکیوں، خواتین کے اپنی مدد آپ کرنے والے گروپ ، این سی سی کے کیڈٹ، سی سی آئی کے بچے، این وائی کے ایس ممبرز، چھوٹی بچیاں اور لڑکے، آنگن واڑی کارکنان وغیرہ کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ اس کا مقصد خاتون و اطفال ترقی کی وزارت کے ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ کو مزید بڑھاوا دینا ہے۔

فوج کے پیغام’’دیش کے ہم ہیں رکشک‘‘کو بڑھاوا دینے کے علاوہ خاتون بائیک سواروں نے ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘کے سماجی پیغام کو بھی اپنی مہم میں شامل کیا ہے۔ وہ فخر کے ساتھ اپنی وردی اور بینروں پر بی بی بی پی لوگو کی نمائش کریں گی،جس سے پورے ملک میں اس تحریک کو بڑھاوا ملے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر جناب راجیو رائے بھٹناگر، اسپیشل ڈی جی کرائم جناب اے کے چودھری، اے ڈی جی سی آر پی ایف جموں و کشمیر زون، جناب نلن پربھات، آئی جی سی آر پی ایف، جناب اجے کمار یادو ڈویژنل کمشنر کشمیر جناب وجے ودھوڑی، سی آر پی ایف ، شہری اور پولس انتظامیہ کے اعلیٰ افسر اور بڑی تعداد میں لوگ اس موقع پر موجود تھے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 10316)



(Release ID: 1963906) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Tamil