ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب بھوپیندریادو نے سووچھتا ہی سیوا مہم کے تحت صفائی ستھرائی پروگرام کی قیادت کی


ہندوستان بھر کے لوگ سووچھ بھارت ابھیان میں شامل ہو رہے ہیں اور وزیر اعظم کی طرف سے جاری کی گئی پرزور اپیل پر اسے جن آندولن میں تبدیل کر رہے ہیں: جناب یادو

Posted On: 01 OCT 2023 4:45PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے نیشنل زولوجیکل پارک(این زیڈ پی) ، نئی دہلی میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت صفائی مہم کی قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WDSW.jpg

محترمہ لینا نندن، سکریٹری   ایم او ای ایف اینڈ سی سی، جناب سی پی گوئل، ڈی جی ایف اینڈ ایس ایس، ایم او ای ایف اینڈ سی سی، ایس ایچ۔ بیوش رنجن، اے ڈی جی (ڈبلیو ایل)، ایم او ای ایف اینڈ سی سی،  جناب  سنجے شکلا ممبر سکریٹری سنٹرل زو اتھارٹی اور جوائنٹ سکریٹری جناب  ستیہ جیت مشرا اس موقع پر موجود تھے۔ 200 سے زائد شرکاء، بشمول پرجوش طلباء،  دورہ کرنے والے افراد  اس اہم پروگرام میں  اپنا تعاون دینے کے لیے جمع ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W88Z.jpg

اس دن کی خاص بات سووچھتا مہم میں نوجوانوں کی شرکت اور چڑیا گھر کی صفائی ستھرائی کے اقدامات تھے۔ اس سرگرمی کے بعد پی ای ٹی بوتل جمع کرنے کے پوائنٹ کا افتتاح کیا گیا، جو چڑیا گھر کو سنگل یوز پلاسٹک(ایس یو پی) سے پاک  علاقہ بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ اقدام ماحولیاتی پائیداری اور اس کے ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیےنیشنل زو لوجیکل پارک( این زیڈ پی) کی غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O5B9.jpg

ایک دل کو گرما  دینے والے عمل کے طور پر ،  جناب  بھوپیندریادو نے پائیدار زندگی اور ماحولیاتی شعور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، طلباء میں دوبارہ استعمال کے قابل ماحول دوست بیگ تقسیم کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D20J.jpg

تھیلوں کی تقسیم کے بعد، نیشنل زو لوجیکل پارک(این زیڈ پی) میں متنوع جنگلی حیات کے ساتھ تعلیمی تعلق کو فروغ دینے والے چڑیا گھر میں ماحولیات اور صفائی کے لیے طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے حیوانات سے متعلق  معلومات فراہم کرنے والے ایک جریدے کی نقاب کشائی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TDMW.jpg

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت نیشنل زولوجیکل پارک(این زیڈی پی) میں شرم دان کی سرگرمی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ جب کمیونٹیز ایک مشترکہ وژن کے ساتھ اکٹھی ہوتی ہیں تو بامعنی تبدیلی حاصل کی جا سکتی ہے۔ نیشنل زولوجیکل پارک(این زیڈی پی)  جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.19293



(Release ID: 1963587) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Telugu