وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل پر 30 ستمبر 2023 تک 30 لاکھ سے زیادہ آڈٹ رپورٹیں داخل کی گئیں

Posted On: 02 OCT 2023 6:26PM by PIB Delhi

ٹیکس آڈٹ رپورٹ (ٹی اے آر) داخل کرنے کے سلسلے میں 30 ستمبر 2023 کو مقررہ تاریخ کے اختتام تک ای فائلنگ پورٹل پرمالی سال  24-2023 کے لیے فارم نمبر 29بی، 29سی ، 10سی سی بی  وغیرہ میں دیگر آڈٹ رپورٹ پر  بروقت تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے تقریباً 29.5 لاکھ ٹیکس آڈٹ رپورٹس  سمیت 30.75 لاکھ سے زیادہ آڈٹ رپورٹیں   داخل کی گئی ہیں۔

ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے وسیع پیمانے پر آؤٹ ریچ پروگرام کیے گئے۔ انکم ٹیکس پورٹل پر معلوماتی پیغامات کے ساتھ ای میل، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعہ لگ بھگ 55.4 لاکھ رسائی کی گئی تاکہ ٹیکس دہندگان میں ٹیکس آڈٹ رپورٹ اور دیگر آڈٹ فارم مقررہ تاریخ کے اندر داخل کرنے کے لیے بیداری پیدا کی جا سکے۔ رہنمائی فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس پورٹل پر مختلف صارف بیداری کے ویڈیوز اپ لوڈ کیے گئے تھے۔ اس طرح کی ٹھوس کوششیں ٹیکس دہندگان اور ٹیکس دہندہ پیشہ ور افراد کے لیے مقررہ تاریخ کے اندر آڈٹ رپورٹ جمع کرانے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔

ای-فائلنگ پورٹل نے ٹریفک کو کامیابی کے ساتھ سنبھالا، ٹیکس دہندگان اور ٹیکس دہندہ پیشہ ور افراد کو آڈٹ رپورٹس داخل کرنے کے لیے ایک ہموار تجربہ فراہم کیا۔ اس ہموار فائلنگ کے تجربے کو سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارموں پر پیشہ ور افراد نے سراہا ہے۔

ای-فائلنگ ہیلپ ڈیسک ٹیم نے ستمبر 2023 میں ٹیکس دہندگان کے تقریباً 2.36 لاکھ سوالات کو نمٹا یا ہے اور فائلنگ کی مدت کے دوران ٹیکس دہندگان اور ٹیکس دہندہ پیشہ ور افراد کو فعال طور پر مدد فراہم کی ہے، جس میں کسی بھی قسم کی پیچیدگی کو حل کرنے میں ان کی مدد کی گئی ہے۔ ہیلپ ڈیسک سے مدد ان باؤنڈ کال، آؤٹ باؤنڈ کال، لائیو چیٹ، ویبیکس اور کو براؤزنگ سیشن کے ذریعہ فراہم کی گئی تھی۔ ہیلپ ڈیسک ٹیم نے آن لائن رسپانس مینجمنٹ (او آر ایم)کے ذریعہ محکمہ کے ٹویٹر ہینڈل پر موصول ہونے والے سوالات کے حل میں بھی تعاون کیا، ٹیکس دہندگان/اسٹیک ہولڈروں  تک فعال طور پر پہنچ کر، انہیں مختلف مسائل پر قریب قریب حقیقی وقت کی بنیاد پر مدد فراہم کی۔ ٹیکس دہندہ پیشہ ور افراد کی رہنمائی کے لیے آڈٹ فارم کی فائلنگ سے متعلق مختلف ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔

محکمہ تعمیل میں تعاون کے لیے تمام ٹیکس دہندہ پیشہ ور افراد اور ٹیکس دہندگان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10264



(Release ID: 1963404) Visitor Counter : 74