عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشنروں کی بہبود کے محکمے نے نئی دہلی  کے نیتی مارگ پر واقع نہرو پارک  میں "شرمدان-سوچھتا ہی سیوا" پروگرام کا انعقاد کیا


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں، اس تقریب میں پنشن اور پنشنروں  کی بہبود کے محکمے کے تمام افسران/ملازمین کی صفائی کی سرگرمیوں میں زبردست شرکت دیکھنے کوملی

Posted On: 02 OCT 2023 2:01PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشنروں(پی پی) کی وزیر مملکت(ایم او ایس)  ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ہمراہ  سکریٹری (پنشن) وی سرینواس، ایڈیشنل سکریٹری (پنشن) جنابایس این ماتھر، اور ڈی او پی پی ڈبلیو کے تمام عہدیداروں نے "ایک تاریخ- ایک گھنٹہ" کے ایک حصے کے طور پر قومی سطح کے ایک پروگرام "سوچھتا ہی سیوا" شرمدان میں حصہ لیا اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یکم اکتوبر 2023 کو نہرو پارک، نیتی مارگ، نئی دہلی میں شجر کاری کی ۔ اپنے حوصلہ افزا پیغام میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صفائی مہم نہ صرف حکومتی اقدام ہے بلکہ اب ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔

اس موقع پر سکریٹری (پنشن) جناب وی سرینواس، ایڈیشنل سکریٹری (پنشن) جناب ایس این ماتھر اور پنشن اور پنشنروں کی بہبود کے محکمے کے دیگر تمام عہدیداروں نے مہاتا گاندھی کو سوچھانجلی پیش کی ۔

'ایک تاریخ ایک گھنٹہ' پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ڈی او پی پی ڈبلیو کے تمام ملازمین نے رضاکارانہ طور پر پارک کی صفائی میں حصہ لیا ۔ سوچھ بھارت مشن کے اس مرحلے کو وزیر اعظم کے "کچرے سے پاک ہندوستان" کے وژن کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن کی تعمیل میں، محکمہ نے سکریٹری (پنشن) جناب وی سرینواس کی قیادت میں محکمہ کے افسران/حکام کی فعال شرکت کے ساتھ اس تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

محکمہ نے مرکزی حکومت کے پنشنرز ایسوسی ایشنز اور ان سے منسلک ایسوسی ایشن کے توسط سے پورے ہندوستان میں ایک وسیع سوچھتا مہم چلائی ہے۔ تمام 50 مرکزی حکومت کے پنشنرز ایسوسی ایشنز نے یکم  اکتوبر 2023 کو پورے ملک میں "سوچھتا شرمدان" میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

10244


(Release ID: 1963218) Visitor Counter : 76