وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے دہلی یونیورسٹی میں سوچھتا ہی سیوا-شرم دان پہل کی قیادت کی


یہ پہل دنیا کی سب سے بڑی عوامی تحریک میں بدل گئی ہے – جناب دھرمیندر پردھان

وزیر اعظم کی تحریک سے صفائی ہماری فطرت بن گئی ہے – جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 01 OCT 2023 2:28PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے دہلی میں واقع پٹیل چیسٹ، میں سوچھتا ہی سیوا – شرم دان پہل کی قیادت کی۔ دہلی یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ شہریوں نے بھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس صفائی مہم میں حصہ لیا۔ سوچھ بھارت مشن کی 9ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس کے تحت یہ مہم یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے شروع کی گئی تھی۔ اس کے لئے ایک گھنٹے کی مدت مقرر کی گئی تھی۔

5555555555

جناب پردھان نے کوڑا کرکٹ سے صاف ستھرا ہندوستان بنانے کے عزم کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ یہ پہل دنیا کی سب سے بڑی عوامی تحریک میں بدل گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZDIG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029PVV.jpg

Image

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تحریک سے صفائی ہماری فطرت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی تحریک صرف ایک آغاز ہے اور اس کے ساتھ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو کچرے سے پاک بنانے کے اپنے عزم کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یہ مہاتما گاندھی، لال بہادر شاستری اور ہمارے تمام عظیم لوگوں کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہمارے گاؤوں، شہروں اور قریبی عوامی مقامات کی تصویر بدلی جا سکتی ہے۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.10209


(Release ID: 1962910) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Odia