وزارت خزانہ
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) نے آئی این اے، نئی دہلی میں ’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ کا اہتمام کیا
Posted On:
01 OCT 2023 6:51PM by PIB Delhi
وزارت مالیات کے محکمہ اخراجات کے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) دفتر نے آج کیندریہ ودھیالیہ، وکاس بھون کے سامنے، آئی این اے، نئی دہلی کے پاس پارکنگ کی جگہ پر ’’سوچھتا کے لیے شرمدان‘‘ کا اہتمام کیا۔
صفائی مہم کی قیادت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس جناب ایس ایس دوبے نے کی ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کے بعد پارکنگ کی جگہ خاص طور پر منتخب کی گئی ۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس دفترکے 50 سے زیادہ افسران اور عملے نے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک شرمدان کیا ،50 بیگ سے زیادہ کوڑا جمع کرکے کوڑاڈمپنگ ایرے تک پہنچایا گیا ۔
اس کے بعد کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے دفتر، بلاک ای، جی پی او کمپلیکس، آئی این اے کے پاس بھی صاف صفائی کی گئی،اور جناب ایس ایس دوبے کے ذریعہ شجر کاری بھی کی گئی۔
************
ش ح ۔ ج ق ۔ م ص
(U:10215)
(Release ID: 1962904)
Visitor Counter : 69