صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

گاندھی جینتی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 01 OCT 2023 7:06PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گاندھی جینتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:

میں تمام شہریوں کی جانب سے، بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے 154ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

سچائی اور عدم تشدد کے گاندھی جی کے نظریات نے دنیا کے لیے ایک نئی راہ ہموار کی۔ گاندھی جی نے نہ صرف زندگی بھر عدم تشدد کے لیے جدوجہد کی بلکہ انہوں نے صفائی ستھرائی، خواتین کی اختیارکاری، خود انحصاری اور کاشتکاروں کے حقوق کا بھی بیڑا اٹھایا اور اچھوت، سماجی نابرابری اور ناخواندگی کے خلاف بھی جدوجہد کی۔ گاندھی جی نے ہمیں جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کی ترغیب فراہم کی اور ایک بہت بڑی تحریک کی قیادت کی جس نے تاریخ کا رُخ بدل دیا اور ہمیں آزادی حاصل ہوئی۔

مارٹن لوتھر کنگ جونیئر، نیلسن منڈیلا، بارک اوباما اور اُن جیسے متعدد سیاست داں گاندھی جی کے نظریات سے متاثر ہوئے۔ گاندھی جی کے مضبوط اور فعال نظریات دنیا میں ہمیشہ اپنی معنویت برقرار رکھیں گے۔

گاندھی جینتی کے پرمسرت موقع پر، آیئے ہم عہد کریں کہ ہم اپنی فکر، تقریر اور عمل میں ان کی اقدار اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے آپ کو ملک کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردیں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:10217



(Release ID: 1962887) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil