وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ملٹری نرسنگ سروس نے 98واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 01 OCT 2023 6:09PM by PIB Delhi

ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) نے یکم اکتوبر 2023 کو اپنا 98 واں یوم تاسیس منایا۔ مسلح افواج میں سب سے قدیم اور سب سے ممتاز آل – وومین سروسز میں سے  ایک کی شکل میں، اس سروس میں مسلح افواج کے مختلف اسپتالوں میں 5,000 سے زیادہ افسران تعینات ہیں۔ 98 ویں سالگرہ  منانے  کے لیے، ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس میجر جنرل آئی ڈیلوس فلورا کی قیادت میں برسراقتدار اور سبکدوش افسران نے 30 ستمبر 2023 کو قومی جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔

دہلی گیریسن  کے ایم این ایس  افسران کے ذریعہ اے ایچ  (آر اینڈ آر) میں ایک کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔

دہلی گیریسن میں تعینات  مکمل ایم این ایس برادری کی جانب سے           ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس کے ذریعہ ایم این ایس آفیسرز میس، اے ایچ (آر اینڈ آر)، نئی دہلی میں ایک سماجی ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر تینوں افواج کے سینئر ممتاز شخصیتوں اور تجربہ کار ایم این ایس افسران سمیت  300 سے زیادہ مہمانوں موجود تھے۔

ایم این ایس کی تشکیل آزادی سے قبل نوآبادیاتی دور سے ہوئی جب برطانوی اور ہندوستانی فوج برطانوی فوج میں خدمات انجام دیتے تھے۔ برطانوی ہندوستانی حکومت نے سال 1888 میں انڈین آرمی نرسنگ سروسز (آئی اے این ایس) قائم کیا۔ اس نے ہندوستان میں  فوجی نرسنگ کی  رسمی طور پر آغاز کیا۔  آئی اے این ایس کے افسران نے پہلی اور دوسری  عالمی جنگ کے دوران زخمی فوجیوں کو طبی دیکھ بھال مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یکم اکتوبر 1926 کو ہندوستانی فوج میں مستقل نرسنگ سروسز کا قیام عمل میں آیا اور اسے  انڈین ملٹری نرسنگ سروس کا نام دیا گیا ۔ آزادی کے بعد، ایم این ایس کا قیام اے ایف ایم ایس کے حصے کی شکل میں کیا گیا تھا۔ یہ ایک مشہور خدمات کے طور پر آگے بڑھی جو جنگ اور  امن دونوں صورتوں  میں  وقف اور قابل عمل خدمات کی مالامال تاریخ کے لئے جانی اور پہچانی جاتی ہے۔  مضبوط قوت ارادی ،دل و دماغ کی مضبوطی اور حوصلے کے ساتھ ایم این ایس دنیا کی  اعلیٰ ترین  نرسنگ خدمات میں سے ایک ہے۔

************

ش ح ۔  ج ق     ۔ م   ص   

 (U:10213)


(Release ID: 1962878) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Telugu