خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی آر پی ایف خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے تعاون سے خواتین کی طاقت کا جشن منانے کے لیے ’’یشسوینی‘‘ کے ساتھ کراس کنٹری بائیک مہم کا اہتمام کر رہی ہے


مجموعی طور پر  150 خاتون  سی آر پی ایف افسران 3 اکتوبر کو کراس کنٹری ریلی کے لیے نکلیں گی

ریلی 15 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرتے ہوئے تقریباً 10,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی

Posted On: 01 OCT 2023 4:16PM by PIB Delhi

سنٹرل ریزرو پولیس فورس، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے تعاون، ملک کی خواتین کی طاقت یا ناری شکتی کا جشن منانے کے لیے سی آر پی ایف خاتون بائیکرز کے ایک گروپ ’’یشسوینی‘‘ کے ساتھ کراس کنٹری بائیک مہم کا اہتمام کر رہی ہے۔

تین اکتوبر، 2023 کو، مجموعی طور پر  150 خاتون سی آر پی ایف افسران، جنہیں تین ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک کراس کنٹری ریلی کا آغاز کریں گی۔ 75 رائل اینفیلڈ (350 سی سی) موٹر بائیکس پر سوار، یہ ٹیمیں ہندوستان کے شمالی (سری نگر)، مشرقی (شیلانگ) اور جنوبی (کنیا کماری) خطوں سے اپنا سفر شروع کریں گی۔ آخر میں، وہ سب 31 اکتوبر 2023 کو ہونے والے گرانڈ فینالے کے لیے ایکتا نگر (کیوڑیا)، گجرات میں اسٹیچو آف یونٹی میں جمع ہوں گی۔ یہ ریلی تقریباً 10,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور  15 ریاستوں اور 2 مرکز کے  زیر انتظام علاقوں  سے گزرے گی۔ اپنے متعلقہ سفر کے دوران  راستے میں بہت سے اضلاع میں مختلف تقریبات کا  بھی منصوبہ  ہے، جس میں ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ (بی بی بی پی) کے ٹارگٹ گروپس جیسے اسکول کے بچے اور کالج کی لڑکیاں، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس، این سی سی کے کیڈٹس، سی سی آئیز کے بچے، این وائی کے ایس ممبران، نوعمر لڑکیاں اور لڑکے، آنگن واڑی کارکنان وغیرہ  کے ساتھ کے ساتھ بات چیت اور بی بی بی پی چیمپئنز کا استقبال شامل ہیں۔

فورس کے  پیغام’’دیش کے ہم ہیں رکھشک‘‘  کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خاتون بائیکرز نے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے سماجی پیغام کو بھی اپنی مہم میں شامل کیا ہے۔ وہ اپنی یونیفارم اور بینرز پر فخر کے ساتھ بی بی بی پی کا لوگو آویزاں کر یں گی، اس طرح پورے ملک میں اس مقصد کی تائید ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10199                      


(Release ID: 1962855) Visitor Counter : 61