کوئلے کی وزارت
مہاتما گاندھی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کوئلہ وزارت نے سوچھتا مہم کا انعقاد کیا
کوئلہ سکریٹری امرت لال مینا اور سینئر عہدیداروں نے صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا
Posted On:
01 OCT 2023 3:14PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور صفائی ستھرائی اور کمیونٹی کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آج ایک اہم صفائی مہم کا انعقاد کیا۔


کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا، جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو کمار کاسی، جناب بی پی پتی، ڈی ڈی جی محترمہ سنتوش اور ڈپٹی سکریٹریوں، ڈائریکٹروں اور 100 سے زیادہ پرجوش رضاکاروں سمیت سینئر افسران ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک میگا صفائی مہم میں اپنے شرمدان کا حصہ ڈالنے کے لیے جمع ہوئے ۔

کوئلے کی وزارت کی ٹیم نے کارروائی کی کال کو قبول کیا اور جوش و خروش سے شاستری بھون اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی صفائی کا کام شروع کیا۔ یہ کوشش مہاتما گاندھی کے آئیڈیلز کے حصول کے لیے وزارت کے عزم کی غماز ہے ، جن کا ماننا تھا کہ صفائی ایک ترقی پسند سماج کا لازمی حصہ ہے۔ ان کی شرکت ایک صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار ماحول کے لیے کام کرنے میں اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کی تصدیق کرتی ہے اور صفائی ستھرائی اور کمیونٹی سروس کے اصولوں کے تئیں لگن کی علامت ہے جس کی مہاتما گاندھی نے اپنی پوری زندگی وکالت کی تھی۔
تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صفائی صرف ایک بار کی کوشش نہیں ہے۔ یہ ماحول کے تحفظ اور ہماری برادریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک مستقل عزم ہے۔ کوئلہ کی وزارت کا ماننا ہے کہ آج کے اقدامات دوسروں کو صاف ستھرے اور صحت مند بھارت کی طرف اسی طرح کے قدم اٹھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10193
(Release ID: 1962840)