وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 2 اکتوبر کو چتوڑگڑھ اور گوالیار کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں تقریباً 19260 کروڑ روپئے کے بقدر کے پروجیکٹوں کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
سڑک کنکٹیویٹی کو زبردست تقویت بہم پہنچانے کے مقصد سے، وزیر اعظم مودی دہلی-وڈودرا ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم پی ایم اے وائی – دیہی کے تحت تعمیر شدہ 2.2 لاکھ سے زائد مکانات کی گرہ پرویش تقریب کا افتتاح کریں گے
جل جیون مشن کے تحت مختلف پروجیکٹوں اور آیوشمان بھارت حفظانِ صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کے تحت 9 صحتی مراکز کی ترقی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا
وزیر اعظم راجستھان میں تقریباً 7000 کروڑ روپئے کےبقدر کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
گیس پر مبنی معیشت کو مزید فروغ دینے سے متعلق ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم مہسانہ – بھٹنڈا – گرداسپور گیس پائپ لائن کو وقف کریں گے
راجستھان میں مختلف النوع ریل اور سڑک شعبے کے پروجیکٹوں کو بھی وزیر اعظم مودی کے ذریعہ وقف کیا جائے گا
وزیر اعظم سوادیش درشن اسکیم کے تحت ناتھ دوارا میں تیارکردہ سیاحتی سہولتوں کو بھی وقف کریں گے
Posted On:
01 OCT 2023 11:39AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 اکتوبر 2023 کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10:45 بجے، وزیر اعظم چتوڑگڑھ، راجستھان میں تقریباً 7000 کروڑ روپئے کے بقدر کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً 3:30بجے، وزیر اعظم گوالیار پہنچیں گے جہاں وہ تقریباً 19260 کروڑ روپئے کے بقدر کی مختلف النوع ترقیاتی پہل قدمیوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیر اعظم چتوڑگڑھ میں
گیس پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، مہسانہ- بھٹنڈا – گرداس پور گیس پائپ لائن کو وزیر اعظم کے ذریعہ وقف کیا جائے گا۔ یہ پائپ لائن تقریباً 4500 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ وزیر اعظم آبو روڈ پر ایچ پی سی ایل کے ایل پی جی پلانٹ کو بھی وقف کریں گے۔ یہ پلانٹ سلنڈر بھرےگا اور سالانہ 86 لاکھ سلنڈر تقسیم کرے گا اور ا س کے نتیجے میں سلنڈر لے جانے والے ٹرکوں کے سفر میں 0.75 ملین کلو میٹر کی تخفیف واقع ہوگی، جس سے سالانہ خارج ہونے تقریباً 0.5 ملین ٹن کے بقدر کاربن ڈائی کے اخراج میں تخفیف واقع ہوگی۔ موصوف اجمیر بوٹلنگ پلانٹ، آئی او سی ایل میں اضافی ذخیرے کو بھی وقف کریں گے۔
وزیر اعظم دارا-جھالاوار – تین دھر سیکشن پر قومی شاہراہ – 12 (نئی قومی شاہراہ 52) پر 4 لین والی سڑک کو وقف کریں گے، جسے 1480 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا جا چکا ہے۔ اس پروجیکٹ سے کوٹہ اور جھالاوار اضلاع سے کانو کی مصنوعات کی نقل و حمل کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں، سوائی مادھو پور میں ریلوے اووَر برج (آر او بی) کو دو لین سے چار لین تک بنانے اور چوڑا کرنے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔یہ پروجیکٹ ٹریفک جام کی پریشانی سے نجات دلائے گا۔
وزیر اعظم کے ذریعہ قوم کو وقف کیے جانے والے ریلوے پروجیکٹوں میں چتوڑ گڑھ – نیمچ ریلوے لائن اور کوٹا – چتوڑگڑھ برقی ریلوے لائن کو دوگنا کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ 650 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں اور اس سے خطے میں ریل بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔ وہ راجستھان کے تاریخی مقامات کی سیاحت کو بھی فروغ دیں گے۔
وزیر اعظم سودیش درشن اسکیم کے تحت ناتھ دوارا میں تیار کردہ سیاحتی سہولتوں کو وقف کریں گے۔ ناتھ دوارا میں ایک جدید ’سیاحتی انٹرپریٹیشن اور ثقافتی مرکز‘ تیار کیا گیا ہے، جہاں سیاح شری ناتھ جی کی زندگی کے بارے میں مختلف پہلوؤں کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، وزیر اعظم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی، کوٹا کے مستقل کیمپس کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیر اعظم گوالیار میں
وزیر اعظم تقریباً 19260 کروڑ روپئے کے بقدر کی مختلف النوع ترقیاتی پہل قدمیوں کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ملک بھر میں کنکٹیویٹی کو فروغ دینے کی ایک اور پہل قدمی کے طور پر وزیر اعظم دہلی – وڈودرا ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جسے تقریباً 11895 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ موصوف 1880 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت کے پانچ مختلف سڑک پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ سب کا اپنا گھر ہو، اس کے لیے وزیر اعظم نے مسلسل کوشش کی ہے۔ اس تصوریت سے ہم آہنگ، پی ایم اے وائی – دیہی کے تحت تعمیر شدہ 2.2 لاکھ سے زائد مکانات کی گرہ پرویش تقریب کا افتتاح وزیر اعظم کے ذریعہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم تقریباً 140 کروڑ روپئے کی لاگت سے پی ایم اے وائی – شہری کے تحت تعمیر شدہ مکانات کو بھی وقف کریں گے۔
حکومت کی توجہ کے اہم شعبوں میں سے ایک محفوظ اور مناسب پینے کے پانی کی فراہمی ہے۔ اس مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم گوالیار اور شیوپور اضلاع میں 1530 کروڑ روپئے سے زائد کے جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں سے خطے کے 720 زائد مواضعات مستفید ہوں گے ۔
صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دینے والے ایک قدم کے طور پر، وزیر اعظم آیوشمان بھارت صحتی بنیادی ڈھانچہ مشن کے تحت 9 صحتی مراکز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہیں 150 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم آئی آئی ٹی اندور کی تعلیمی عمارت کو وقف کریں گے اور کیمپس میں ہاسٹل اور دیگر عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مزید برآں، وزیر اعظم اندور میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ اُجین میں مربوط صنعتی ٹاؤن شپ، آئی او سی ایل بوٹلنگ، گوالیار میں اٹل بہاری واجپئی دیویانگ اسپورٹس ٹریننگ سینٹر، وغیرہ کے علاوہ مختلف پروجیکٹوں کو بھی وقف کریں گے۔
**********
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:10198
(Release ID: 1962820)
Visitor Counter : 152
Read this release in:
Odia
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam