بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کی وزارت نے سووَچھتا ہی سیوا مہم کے جزو کے طور پر شرمدان کا اہتمام کیا


ہر شہری کو ایک صاف ستھرے بھارت کے لیے تعاون دینا ہوگا: بجلی اور نئی و قابل احیاء توانائی کے وزیر آر کے سنگھ

Posted On: 01 OCT 2023 12:55PM by PIB Delhi

وزیر اعظم مودی کی ’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘ اپیل پر ، بجلی کی مرکزی وزارت کے افسران و عملے سمیت وزارت کے تحت عوامی دائرہ کار کی مختلف اکائیوں اور تنظیموں  سے وابستہ افراد ، بجلی اور نئی و قابل احیاء توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کی قیادت میں ’شرمدان‘  کے لیے ایک ساتھ آگے آئے۔

کاروائی کی صدارت کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے آج یعنی یکم اکتوبر 2023 کو پاور فائنننس کارپوریشن کے دفتر واقع نئی دہلی میں پاور فائنننس کارپوریشن کے ذریعہ منعقدہ تقریب کے دوران تمام افسران کو سووَچھتا ہی سیوا کا حلف دلوایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BP4U.jpg

وزیر موصوف نے بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کے 154ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں چلائی جا رہی میگا صفائی ستھرائی مہم کے ایک حصے کے طو رپر شرمدان کی قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OM7B.jpg

بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر نے ملک کے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک گیر مہم میں اپنا تعاون دیں۔ ’’یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف ستھرے بھارت کے وژن میں اپنا تعاون دیں۔ ہم سب کو شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کرنا چاہئے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003518C.jpg

سووَچھتا پکھواڑا 2023 کا موضوع ’کوڑا کرکٹ سے مبرا بھارت‘ ہے۔ بجلی کے شعبے سے متعلق عوامی دائرہ کار کی اکائیوں کے ذریعہ ملک کے مواضعات اور قصبات، اسکولوں، آنگن واڑیوں اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کی مختلف سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔

وزارت بجلی کے اسپیشل سکریٹری اور مالی مشیر جناب آشیش اُپادھیائے؛ پاور فائننس کارپوریشن کی سی ایم ڈی محترمہ پرمندر چوپڑا؛ این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی، جناب گردیپ سنگھ؛ پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب کے شری کانت؛ گرڈ انڈیا کے سی ایم ڈی جناب ایس آر نرسمہا؛ اور چیئرپرسن، سی ای اے، جناب گھنشیام پرساد نے آج اس شرمدان تقریب میں حصہ  لیا، ان کے ساتھ وزارت بجلی کے دیگر افسران اور وزارت کے تحت مختلف تنظیموں کے افسران نے بھی اس میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R7V4.jpg

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:10186


(Release ID: 1962722) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada