امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے گجرات کے گاندھی نگر میں تقریباً 1651 کروڑ روپے کے اے ایم سی اور اے یو ڈی اے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا


جناب امت شاہ نے سرکھیج، بھداج گاؤں، اوگناج، جگت پور گاؤں اور تراگڈ میں تالابوں کی تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا

گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں 52 مہینوں میں 17,544 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کئے گئے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ہندوستان کو دنیا میں اول بنانے کے لیے پرعزم ہے

نئی پارلیمنٹ، چندریان، جی 20 اور ناری شکتی وندن ایکٹ جیسے اہم کام صرف تین ماہ میں مکمل ہوئے ہیں، جس سے پوری دنیا میں ہندوستان کا وقار بلند ہوا ہے

ہندوستان سے پہلے کئی ممالک نے جی 20 کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، لیکن تمام ممالک کے سربراہان کا ماننا ہے کہ ہندوستان نے جس طرح جی 20 کا انعقاد کیا ہے، یہ اگلے 25 سالوں تک تمام ممالک کے لیے ایک چیلنج بنے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دنیا کے سامنے ایک شاندار مثال پیش کی ہے کہ کس طرح ماتری شکتی کی پوجا عاجزی کے ساتھ کی جا سکتی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین اور ماؤں کے احترام کے کلچر کو قانونی شکل دینے کا کام کیا ہے جو ہمیں ہندوستان کی قدیم ثقافت سے وراثت میں ملا ہے

آزادی کے بعد پہلی بار مودی جی نے وشوکرما یوجنا شروع کر کے 20 سے زیادہ چھوٹی محنت کش برادریوں کو سرکاری اسکیم میں شامل کرنے کا بصیرت افروزکام کیا ہے

مودی جی نے وشوکرما یوجنا کے ذریعے ترقی میں پیچھے رہ جانے والی برادریوں کو دوسروں کے برابر لانے کا ایک بڑا قدم اٹھایا ہے

Posted On: 30 SEP 2023 6:21PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) اور احمد آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے یو ڈی اے) کے تقریباً 1651 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب امت شاہ نے سرکھیج، بھداج گاؤں، اوگناج، جگت پور گاؤں اور تراگڈ میں تالابوں کی تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززین بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں کوئی ایسا وارڈ نہیں ہے جہاں ترقیاتی کام نہ کئے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور گجرات حکومت نے عوامی مطالبے سے پہلے ہی ترقیاتی کاموں کو فعال طور پر شروع کیا ہے۔ اس کے لیے احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ انھوں نے لوگوں کے مانگنے سے پہلے ہی دینے کی روایت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 52 مہینوں میں گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں 17,544 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج تقریباً 1650 کروڑ روپے کی لاگت سے اے ایم سی اور اے یو ڈی اے کے 39 پروجیکٹوں کا افتتاح اور آغاز کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں میں سے 18 اسکیموں کا افتتاح اور 21 اسکیموں کا بھومی پوجن کیا گیا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ تین مہینوں میں پوری دنیا میں ہندوستان کا وقار بڑھایا ہے۔ وزیر اعظم مودی جی نے صرف تین مہینوں میں نئی پارلیمنٹ، چندریان، جی 20 اور ناری شکتی وندن ایکٹ جیسے چار بہت اہم کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید ایسا ایک کام 50 سال میں ہو سکے جب کہ مودی جی نے 3 ماہ میں 4 ایسے کام مکمل کر لیے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ہندوستان کو دنیا میں اول مقام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد جناب نریندر مودی نے اسرو کو پھر سے جوان کیا ہے اور سائنس دانوں کو خلاء کے میدان میں ہندوستان کو اعلیٰ مقام پر لے جانے کی ترغیب دی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہندوستان اور پوری دنیا نے چندریان پر ترنگا لہراتے دیکھا، جو ہم سب کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے جی 20 کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ہندوستان سے پہلے کئی ممالک نے جی 20 کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، لیکن تمام ممالک کے سربراہان مملکت کا ماننا ہے کہ ہندوستان نے جس طرح جی 20 کا انعقاد کیا ہے، یہ اگلے 25 سالوں تک تمام ممالک کے لیے ایک چیلنج بنے گا۔ دہلی اعلامیہ کی متفقہ منظوری کو ممکن بنا کر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پوری دنیا کو ایک پیغام دیا ہے۔ افریقی یونین کو جی 20 میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ جناب نریندر مودی نے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ ہندوستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بھی کھڑا ہے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک شاندار مثال قائم کی ہے کہ کس طرح ''ماترشکتی وندنا'' عاجزی کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ناری شکتی وندن ایکٹ کے ذریعے ریاستی اسمبلیوں اور لوک سبھا میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی اور قانون سازی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔ برسوں سے یہ بل لٹکتا، اٹکتا اور بھٹکتا رہا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک نئی پارلیمنٹ بنائی، گنیش چترتھی کے دن اس کا افتتاح کیا اور نئی پارلیمنٹ میں پہلے بل کے طور پر ناری شکتی وندن بل لائے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین اور ماؤں کے احترام کے کلچر کو قانونی شکل دی ہے جو ہمیں ہندوستان کی قدیم ثقافت سے وراثت میں ملی ہے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی بہت سی اسکیمیں لائے ہیں۔ ان میں حال ہی میں شروع کی گئی وشوکرما اسکیم بہت خاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگ مختلف قسم کے چھوٹے کاروبار کرتے ہیں اور ان کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ وشوکرما یوجنا کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایسے لوگوں کو ہنر مند بنانے، انہیں ماہر بنانے، انہیں ٹول کٹس دینے اور مشینیں خریدنے کے لیے 3 لاکھ روپے تک قرض فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ آزادی کے بعد پہلی بار، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وشوکرما یوجنا شروع کر کے 20 سے زیادہ چھوٹی محنت کش برادریوں کو سرکاری اسکیم میں شامل کرنے کا بصیرت افروز کام کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وشوکرما یوجنا کے ذریعے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے تاکہ اس سماج کو جو بہت اہم کام کر رہا ہے لیکن ترقی میں پیچھے ہے، دوسروں کے برابر لایا جائے۔

جناب امت شاہ نے وہاں موجود لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر کے ارد گرد کم از کم 3 درخت لگائیں تاکہ آنے والے دنوں میں گجرات کا ماحول مزید صاف اور خوبصورت بن سکے۔ انہوں نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں تقریباً 1650 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، احمد آباد کی میئر محترمہ پرتبھا جین اور اے یو ڈی اے کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔

 

******

ش  ح۔م م ۔ م ر

U-NO. 10174



(Release ID: 1962567) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Assamese , Tamil , Telugu