جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا: کرناٹک نے باون ٹمپل واٹر باڈیز کی بحالی کی

Posted On: 30 SEP 2023 3:26PM by PIB Delhi

ملک  اس وقت سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت سوچھتا کی عوامی تحریک کا شاہد بنا ہے اور مختلف ریاستوں/ مرکزی  انتظام والے علاقوں کے لوگ سوچھ بھارت کے لئے بڑی تعداد میں اس مہم میں شامل ہوئے ہیں۔ تمام ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں کے عوام منفرد انداز میں اس کا حصہ بن رہے ہیں اور ایک ایسی انوکھی مثال کرناٹک سے ملی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ٹمپل واٹر باڈیز۔ کلیانی کی صفائی اور ان میں نئی جان ڈالنے کے لئے اپنا وقت اور توانائی صرف کی ہے۔ ہزاروں لوگوں نے شرم دان کرکے ان آبی ذخیروں کو صاف ستھرا بنایا۔

رام نگر، گڈاگ، مانڈیا اور کولرا اضلاع میں کلیانی ذخیروں کو کئی برس بعد صاف کیا گیا اور ان میں نئی جان ڈالی گئی۔

کرناٹک کی باؤلیاں محض ماضی کے آثار کی حیثیت نہیں رکھتی ہیں بلکہ ریاست تاریخ، ثقافت اور وراثت کی رنگا رنگی اور کثیر جہتی کا مظہر ہیں اور یہ آبی بندوبست کے عصری چیلنجوں سے نمٹنے میں بھی بے پناہ امکانات کی حامل ہیں۔ یہ باؤلیاں کئی لحاظ سے اہم ہیں۔ یہ آبی ذخیروں کے طور پر اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ آبی ذخیرے نہ صرف یہ کہ آبی سہولیات کے اعتبار سے اہم ہیں بلکہ یہ عوام کے میل ملاپ کی جگہ بھی ہوتی تھیں، ان باؤلیوں کی تاریخی حیثیت بھی ہے کیونکہ یہاں کھدائی کرکے اور تصویروں کی زبانی کئی کہانیاں پوشیدہ ہیں۔ ان میں سے کچھ باؤلیاں مذہبی اور روحانی اہمیت بھی رکھتی ہیں۔ یہ سیاحت کا بھی مرکز رہی ہیں۔ آج کل کے ماحول میں یہ باؤلیاں یا آبی ذخیرے آبی بندوبست کے پائیدار حل کے طور پر استعمال کی جاسکتی  ہیں اور زیر زمین پانی کو محفوظ رکھنے میں مدد گار ہیں۔

******

U.No:10157

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1962503) Visitor Counter : 92