وزارت خزانہ

سی بی آئی سی نے ٹی آئی آرایگزیکٹو بورڈ(ٹی آئی آرای ایکس بی) کے لیےجنیوا میں 11 اکتوبر 2023 کو ہونے والے انتخابات کے لیےہندوستان کی امیدواری کی حمایت کا اعلان کیا

Posted On: 30 SEP 2023 4:10PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے بالواسطہ ٹیکس کےمرکزی بورڈاور کسٹمزنے وزارت خارجہ کے اشتراک سے کل نئی دہلی میں ٹی آئی آر کارنیٹس (ٹی آئی آر کنونشن، 1975) کے تحت سامان کی بین الاقوامی نقل و حمل کے کنونشن میں معاہدہ کرنے والی جماعتوں کے سفیروں اور مندوبین کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس کنونشن میں ایگزیکٹو بورڈ(ٹی آئی آرای ایکس بی)  کے لیے جنیوا کے پلایس دی نیشنز میں منعقد ہونے والے انتخابات 11 اکتوبر2023 کو ٹی آئی آر انتظامی کمیٹی کے 81 ویں اجلاس کے دوران ہندوستان کی امیدواری کے لیے حمایت کا اظہار کرنے کے لیے، جن کے لیے انتخابات ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011FFW.jpg

آنے والے ٹی آئی آرای ایکس بی کے انتخابات کے لیے ہندوستان کے امیدوار، پرنسپل کمشنر اور بین الاقوامی کسٹم ریلیشن، سی بی آئی سی کے سربراہ مسٹر ویمل کمار سریواستو، کا استقبالیہ میں موجود غیر ملکی وفود سے تعارف کرایا گیا۔ یہ بتایا گیا کہ ہندوستان کنونشن کے تحت بین الاقوامی ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کے ساتھ مربوط ہونے کی کوشش کرتا ہے اور اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ علاقائی انضمام، اقتصادی ترقی اور جغرافیائی سیاسی استحکام میں سرحد پار رابطے کا کلیدی کردار ہے۔ مزید کہا گیا کہ ٹی آئی آر ایگزیکٹو بورڈ میں ہندوستان کے ماہر کے انتخاب کے ساتھ، ہندوستان متعلقہ طریقہ کار ، خاص طور پر ٹی آئی آر کی مکمل ڈیجیٹل کاری کے ذریعہ کثیر جہتی ٹرانسپورٹ سسٹم کے عالمی انضمام میں اہم کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ ہندوستان کنونشن کی جغرافیائی کوریج کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور جنوبی ایشیا کے خطہ میں ٹرانزٹ انتظامات کی ازسرنو وضاحت کے لیے اس  سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FHBR.jpg

یہ تقریب ریونیو سکریٹری، جناب سنجے ملہوترا وزارت خارجہ میں سکریٹری (مغرب)، جناب سنجے ورما؛ خصوصی سکریٹری اور چیئرمین سی بی آئی سی، جناب سنجے کمار اگروال؛ اور اسپیشل سکریٹری اور ممبر کسٹم، سی بی آئی سی،جناب سرجیت بھوجابل اور دیگر کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

استقبالیہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، بہت سے معززین نے جنیوا میں 11 اکتوبر 2023 کو ہونے والے ٹی آئی آر ایگزیکٹو بورڈ کے انتخابات کے لیے ہندوستان کی امیدواری کی حمایت کا اظہار کیا۔

 

ٹی آئی آر کنونشن کے بارے میں

ٹی آئی آر کنونشن، 1975 کسٹم کنٹرول کا ایک بین الاقوامی ہم آہنگ نظام ہے، جو ایک ہی کسٹم دستاویز (ٹی آئی آر کارنیٹ) اور گارنٹی کے مربوط نظام کا استعمال کرتے ہوئے متعدد بین الاقوامی سرحدوں کو عبور کرنے والے سامان کی ہموار نقل و حمل کو قابل بناتا ہے۔ اس میں ہندوستان سمیت 78 معاہدہ کرنے والے فریق ہیں۔ 33,000 سے زیادہ آپریٹرز ٹی آئی آر سسٹم کو استعمال کرنے کے مجاز ہیں اور تقریباً 1.5 ملین ٹی آئی آر نقل و حمل ہر سال کی جاتی ہیں۔ ٹی آئی آر ایگزیکٹو بورڈ(ٹی آئی آرای ایکس بی) انتظامی کمیٹی کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ یہ ٹی آئی آر طریقہ کار کے اطلاق میں نگرانی اور مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ 9 اراکین پر مشتمل ہے، ہر ایک مختلف معاہدہ کرنے والی جماعتوں سے ہے۔

ہندوستان ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں ایک اہم تجارتی ملک ہے اور بین الاقوامی شمالی-جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور (آئی این ایس ٹی سی) میں کلیدی طور پر شریک ہے۔ 2017 میں ہونے والے کنونشن میں شمولیت کے بعد سے، ہندوستان نے ٹی آئی آر کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایک نیشنل گارنٹی ایسوسی ایشن کا تقرر کیا گیا ہے اور ایک سرکلر 48/2018-کس جاری کیا گیا ہے جس میں طریقہ کار کی تفصیل اور بندرگاہوں اور ملک کے دیگر کسٹما سٹیشنوں کو اجازت دی گئی ہے۔ بھارت نےتجرباتی مشق بھی کیے ہیں، جن میں ڈیجیٹل ٹی آئی آر کا استعمال بھی شامل ہے۔ شراکت داروں کی مشاورت سے ٹی آئی آر کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​​​​​​​(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10154



(Release ID: 1962397) Visitor Counter : 108


Read this release in: Telugu , Tamil , English , Hindi