خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور اطفال بہبود کی وزارت کل ، سووچھ بھارت کے9 سال مکمل ہونے  پر،  سووچھتا ہی سیوا  مہم کے ایک حصے کے طور پر ’’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ کا انعقاد کرے گی


29000 سے زیادہ تقریبات کے منصوبے کے تحت، آنگن واڑی مراکز، وَن اسٹاپ سینٹروں اور این آئی پی سی سی ڈی دفاتر کے ذریعے  مہم کا انعقاد کیا جارہا  ہے

Posted On: 30 SEP 2023 10:58AM by PIB Delhi

خواتین اور اطفال بہبود کی وزارت سووچھ بھارت مشن  کی 9 ویں سالگرہ کے موقع پر  سووچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر  ’’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ میں  سرگرمی سے حصہ لے  گی۔   یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے ایک گھنٹہ کی مدت کے لئے اس مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

سووچھ بھارت مشن،  مکانات اور شہری ترقیات کے امور کی وزارت کی ایک اہم پہل  کے طور پر ’’سووچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) - 2023 ‘‘ پروگرام شروع کیا ہے، جو  15 ستمبر سے  2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ایس ایچ ایس -2023 تھیم کا مقصد شرم دان اور جن  بھاگیداری کے ذرریعے نمایاں ، اعلیٰ سطح  کی صاف ستھرائی پر زور دے کر ’’کوڑے کچرے سے پاک بھارت‘‘ بنا نا ہے۔ خواتین و اطفال بہبود کی وزارت اس امر کو یقینی بنانے کے لئے  پر عزم  ہے کہ  اس مہم کے تحت سماجی حصہ داری کے ساتھ صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ زمینی سطح پر اس کا اثر نظر آئے۔

خواتین اور اطفال کی بہبود کی وزارت نے 15 لاکھ سے زیادہ افراد کی متوقع  شراکتداری کے ساتھ 29000 سے زیادہ تقریبات کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ مہم  وزارت کے  تحت آنگن واڑی مراکز، وَن اسٹاپ سینٹروں اور  عوامی تعاون اور بچوں کی بہبود کے قومی یاداررے (این آئی پی سی سی ڈی) کے دفاتر کے ذریعے  ’’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ مہم کے ایک حصے کے طور  منعقد کی جارہی ہے۔

یہ سووچھتا مہم، بنیادی طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں، زیادہ تر آنگن واڑی مراکز، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشنوں ، سمندری ساحل، سیاحتی مقام، ندیوں کے  کنارے، گھاٹ اور نالوں وغیرہ کے نزدیک  عوامی مقامات کا احاطہ کرے گی۔ اس کے علاوہ بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین کے درمیان صفائی ستھرائی  اور حفظان صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے  آنگن واڑی مراکز میں بھی یہ مہم چلائی جارہی  ہے۔ مہم میں  صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے حصول کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی پرجوش طریقے سے حصے داری ان کی  لگن اور عزم کو نمایاں کرتی ہے۔

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:10145



(Release ID: 1962320) Visitor Counter : 95