وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت ہند کے کھاتوں کا مالی سال 2024-2023 کے لیے اگست 2023 تک كا ماہانہ جائزہ

Posted On: 29 SEP 2023 6:04PM by PIB Delhi

اگست 2023 تک مرکزی حکومت ہند کے ماہانہ حسابات کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔

جھلکیاں حسبِ ذیل ہیں:-

حکومت ہند نے اگست 2023 تک  10,28,931 کروڑ روپے (2024-2023کا 37.9 فیصد) حاصل کیے ہیں جو 8,03,944 کروڑ ٹیکس ریونیو (نیٹ ٹو سینٹر)، 2,09,582 کروڑ غیر ٹیکس محصول اور 15,405 کروڑ غیر قرض دار سرمائے رسیدوں پر مشتمل ہیں۔ غیر قرض دار سرمایہ کی رسیدیں 9,804 کروڑ کے قرضوں کی وصولی اور 5,601 کروڑ کی متفرق سرمایہ رسیدوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اس مدت تک حکومت ہند نے 3,82,482 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو ٹیکس كے حصے کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے ہیں۔ جو پچھلے سال کے مقابلے میں 64,709 کروڑ زیادہ ہیں۔

حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے کل اخراجات 16,71,757 کروڑ روپے ہیں (2024-2023کا 37.1 فیصد)۔ اس میں سے 12,97,958 کروڑروپے  آمدنی كے كھاتے پر ہیں اور 3,73,799 کروڑ سرمایہ كھاتے پر۔ آمدنی کے كل اخراجات میں سے 3,67,539 کروڑ روپے كا تعلق سود کی ادائیگی کے كھاتے سے ہے اور 1,80,739 کروڑ روپے كا بڑی سبسڈیز کے كھاتے سے۔

******

U.No:10136

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1962217) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Marathi , Hindi