سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر میں واشم کے مقام پر 3695 کروڑ روپئے مالیت کے 3 این ایچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
Posted On:
29 SEP 2023 3:10PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر میں واشم کے مقام پر 3695 کروڑ روپئے مالیت کے قومی شاہراہوں(این ایچ) کے تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
گذشتہ 9 برسوں میں ودربھہ اور مراٹھواڑہ خطوں کو جوڑنے والے واشم ضلع میں 227 کلو میٹر طویل شاہراہوں کے نیٹ ورک تعمیر کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں اکولہ سے لے کر تلنگانہ میں سنگاریڈی تک چار لین والی قومی شاہراہ – 161، ان دونوں ریاستوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہمیت کی حامل بن گئی ہے۔
یہ پروجیکٹ کل 3 پیکیجوں میں تقسیم کئے گئے ہی۔ اکولہ سے میدشی تک کی شاہراہ یا 48 کلو میٹر طویل شاہراہ پر پہلے پیکیج کے تحت جس پر 1259 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی، چار ایئرپول، 10 انڈر پاس اور 85 زیر زمین نالے تعمیر کئے جائیں گے۔ میدشی سے لے کر واشم تک یا 45 کلو میٹر طویل دوسرے پیکیج پر 1394 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی اور اس میں 13 بس شیلٹر، 6 لین والے آر او بی اور واشم سٹی بائی پاس شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پانگڑے سے وارنگاپاٹا تک یا 42 کلو میٹر طویل حصے والے تیسرے پیکیج کے تحت 1042 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی اور اس میں کایا دھو دریا پر ایک خاص پل، کلامانوری اور اکھاڑا-بالاپور سٹی بائی پاس شامل ہیں۔
اکولہ، واشم، ناندیڑ اور ہنگولی اضلاع میں بہت سے اہم مقامات اب آپس میں مربوط ہوجائیں گے۔ اب شیگاوچے گجانن مہاراج مندر، اکولہ شاہنور قلعہ، انترکش جین مندر، آٹھواں جیوترلنگ اوندھا-ناگاناتھ، سنت نام دیو مہاراج سنستھان، نرسی اورناندیڑ میں تخت سچ کھانڈ گرودوارہ جیسی مذہبی اور سیاحتی جگہوں پر پہنچنا کافی آسان ہوجائے گا۔ اس شاہراہ کی بدولت تلنگانہ اور مہاراشٹر میں کاروبار کے مواقعوں میں سہولت پیدا ہوگی جس کی بدولت روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔
’’امرت سروور‘‘ اسکیم کے تحت صدر نیشنل ہائی وے 161 کی تعمیر کے کام میں،ساور گاؤں بردے،جھوڑگا خورد، شیورا، امانی، سائی کھیڑا اور دیگر گاؤں میں تالابوں کو کھول دیا گیا ہے۔ اور ان کی تعمیر سےحاصل ہوئی مٹی اور ریت کو سڑک کی تعمیر کے کام میں استعمال کیا گیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ش ح۔ ع م ۔ را
U. No. 10115
(Release ID: 1962027)
Visitor Counter : 78