جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر سوچھتا ہی سیوا پکھواڑا کے ساتھ مل کر صفائی مہم کے لیے لائف کے سفر کاآغاز کیا گیا


ایس ایچ ایس پکھواڑے میں محض 12 دنوں میں 22.4 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی شرکت دیکھنے میں آئی

Posted On: 27 SEP 2023 8:04PM by PIB Delhi

15 ستمبر 2023 سے 2 اکتوبر 2023 تک جاری سوچھتا ہی سیوا سوچھتا پکھواڑے کے ایک حصے کے طور پر اور عالمی یوم سیاحت 2023 کے موقع پر، سیاحت کی وزارت نے ایک اختراعی پہل کی شروعات کی- صفائی ستھرائی مہم کے لیے لائف کے لیے سفرکے موضوع پر یہ مہم، جو پندرہ دن کے جاری سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) ساتھ ہم آہنگی میں شروع کی گئی ہے، صفائی  ستھرائی اور ماحولیات سے متعلق پائیداری کے لیے بھارت کے عزم میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔ عالمی سطح پر ٹریول فار لائف کی شروعات نئی دہلی کے باوقار بھارت منڈپم میں ہوئی، جس میں عملی طور پر بین الاقوامی تنظیموں، جی 20 کے رکن ممالک کے مندوبین، صنعت کے رہنماؤں اور مختلف ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں نہ صرف ٹریول فار لائف اقدام کو متعارف کرایا بلکہ بھارت کے سیاحتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے مقصد سے دیگر اہم پروجیکٹوں/پہل کی میزبانی کی بھی نمائش کی۔

پروگرام کا آغاز کئی اقدامات کوشروع کرنے کا ایک پلیٹ فارم تھاجس میں ٹورازم فار ٹومارو کمپٹیشن، ڈیزائن ایڈیبل کٹلری کمپٹیشن، یووا ٹورازم کلب کے تجارتی سامان اور 108 سیاحتی مقامات پر سوچھتا مہم شامل ہیں۔

صفائی مہم کے لیے لائف کا سفر بھارت کی صفائی  ستھرائی کے عزم کا ثبوت ہے، ملک بھر میں 108 سیاحتی مقامات (فہرست منسلک) پر ملک گیر صفائی ستھرائی مہم کا منصوبہ تیار کیا گیا  ہے، جس میں ایک بار کے استعمال و الے پلاسٹک  کے سامان کو ختم کرنے اور ماحول دوست متبادل اشیاء کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔  ایس ایچ ایس 2023 کے مطابق، سیاحت کی وزارت نے منتخب سیاحتی مقامات پر صفائی کی اس وسیع مہم کا اہتمام کیا ہے۔ البتہ اس مہم کا اثر دیگر احاطہ کئے گئے اہم سیاحتی مقامات سے کہیں آگے بڑھے گا۔ مذکورہ مہم کا بنیادی مقصد کوڑے کو موثر طریقے سے ٹھکانے لگانے میں سہولت فراہم کرنا، صفائی کی سہولیات کو بڑھانا، اور ماحول دوست متبادل کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو ختم کرنا ہے۔ صفائی ستھرائی سے متعلق اس پروگرام  میں شامل کوششوں میں  وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، اسکول، کالج اور یووا ٹورازم کلب (وائی ٹی سی) کے اراکین سرگرم عمل ہیں۔

15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) کے منانے کے لیے اے ایس آئی نے  مرکزی طور پر محفوظ 100 یادگاروں اور مقامات (سی پی ایم ایس) اور میوزیم کی 55 جگہوں کی ایک فہرست کی نشاندہی کی ہے جہاں صفائی کی ایک جامع سرگرم مہم انجام دی جائے گی اور ایس یو پی اور غیر بایوڈیگریڈیبل مصنوعات کو ہٹا دیا جائے گا۔ان  سی پی ایم ایس پر خصوصی زور دیا جائے گا جن کے پاس سائٹ کے اطراف پانی موجود ہے۔ مختلف سی پی ایم ایس میں چلنے والے ساؤنڈ اور لائٹ شو کے دوران پیغام ‘‘سوچھتا ہی سیوا’’ اور تھیم ‘‘کچرے سے پاک بھارت’’ دکھایا جائے گا۔

دی ٹریول فار لائف پروگرام مشن لائف  کا ایک اہم جز ہے، ایک ایسا حوصلہ افزامشن جس کا مقصد ہمارے کرہ ارض کو ایک پائیدار مستقبل کی  سمت لے جانا ہے۔ یہ اقدام سیاحوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ آسان مگر مؤثر اقدامات کریں جو ماحولیاتی تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، مقامی برادریوں میں اقتصادی ترقی اور سماجی و ثقافتی ورثے کے تحفظ میں معاون ہوں۔ مزید یہ کہ، یہ سیاحت کی قدر کے سلسلے میں تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان ذہن سازی اور ذمہ دارانہ وسائل کے استعمال کو فروغ دینے کی کوشش  میں معاون ہے۔

سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2023 کا آغاز 15 ستمبر کو تین مرکزی وزراء ،  پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ ؛ ، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیرجناب ہردیپ سنگھ پوری اور جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے  کیا ۔ ایس  ایچ ایس 2023 کا سب سے بڑا موضوع، ‘‘کوڑے  کرکٹ سے پاک بھارت’’، شرم دان کی سرگرمیوں اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے کھلے میں رفع حاجت سے پاک پلس کی رفتار کو پھر سے بڑھانا ہے، سوچھ بھارت مشن کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جن آندولن (عوامی تحریک) پر زور دیاجا رہا ہے۔ اس سالانہ مہم کے کئی مقاصد میں ،او پی ایف پلس گاؤوں کے لیے کمیونٹیز کو متحرک کرنا،‘‘صفائی کو سب کے کام کے طور پر’’پر زور دینا، گاؤں کے ماحول میں سوچھ بھارت دیوس منانا، عوامی مقامات پر صفائی  سترائی مہم کی قیادت کرنے کے لیے مقامی اداروں کو بااختیار بنانا اور دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی کے اثاثوں کو مضبوط اور احیاء کرنا شامل ہیں۔

ایس ایچ ایس - 2023 کے سب سے نمایاں پہلوؤں میں سے ایک پہلو یہ ہے کہ اس میں محض 12 دنوں میں لوگوں کی  زبردست شراکت داری دیکھی گئی ، ملک بھر سے 22.41 کروڑ سے زیادہ افراد اوسطاً 1.85 کروڑ اس مہم میں شامل ہوئے ہیں۔ یومیہ ملک بھر میں لوگ اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں،ان میں سے، 8.43 کروڑ سے زیادہ شہریوں نے 2.68 لاکھ سوچھ بھارت مشن کی سرگرمیوں میں رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہوئے ، شرم دان میں سرگرم طور پر حصہ لیاہے۔

ایس ایچ ایس 2023 میں شرکت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سوچھ بھارت مشن ٹیموں سے آگے بڑھی ہے، جس میں 61 شریک وزارتیں اور محکمے شامل ہیں۔ یہ باہمی تعاون  ان یادگاری کامیابیوں کی نشاندہی کرتا ہے جب متنوع فریق صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے معیارات کو بلند کرنے کے لیے متحد ہوتے ہیں۔

آخر میں، صفائی ستھرائی مہم کے لیے لائف کے لیے سفر اور سوچھتا ہی سیوا 2023 کی وسیع کوششیں ایک صاف ستھرے، سب کے لئے سازگار اور زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے بھارت کے عزم  مصمم کا ثبوت ہیں۔ ہم ایک ساتھ مل کر ایک صاف ستھرا بھارت اور ایک صحت مند کرۂ ارض حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹریول فار لائف کے لیے نشاندہی  کئے گئے 108 مقامات کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ر۔ف ر

(U: 10102)



(Release ID: 1961926) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Assamese