اسٹیل کی وزارت

اسٹیل اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر،جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے بھارت میں ماحول کےلئے سازگار اسٹیل کے لیے ماحولیاتی نظام کو فعال بنانے کی خاطر ٹاسک فورسز کے ساتھ بات چیت کی


وزیر موصوف نےکاربن کے اخراج کو  ختم کرنے کے حل کے ساتھ ساتھ پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جو اسٹیل کی صنعت کے متنوع منظر نامے کو ملحوظ خاطر رکھ کر  وضع کئے گئے ہیں

ٹاسک فورسز ماحول کےلئے سازگار اسٹیل کی پیداوار کے لیے مالیاتی اختیارات پر تبادلہ خیال کرتی ہیں تاکہ صنعت کے ابھرتے ہوئے ہنر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی ادارے قائم کئے جاسکیں اور انہیں بااختیار بنایا جاسکے

کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ڈائریکٹ رڈیوزڈ آئرن پلانٹس میں کوئلے پر مبنی فیڈ اسٹاک کے  بجائے قدرتی گیس اور مختلف گیسوں کے مرکب کا استعمال: پروسیس ٹرانزیشن ٹاسک فورس

Posted On: 29 SEP 2023 10:09AM by PIB Delhi

اسٹیل سیکٹر کو کاربن سے پاک بنانے کے بھارت کے عزم کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت کے تحت ،ا سٹیل اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے 28 ستمبر 2023 کو بھارت میں ماحول کےلئے سازگار اسٹیل کے ماحولیاتی نظام کو فعال بنانے  کے لیے وقف 13 میں سے 5 ٹاسک فورسز کے ساتھ ایک نتیجہ خیز بات چیت کی۔ میٹنگ میں کلیدی متعلقہ فریق، صنعت کے ماہرین، اور سرکاری عہدیدار اکٹھاہوئے، یہ سبھی عہدیداران اسٹیل کی پیداوار میں پائیداری حاصل کرنے اور کاربن سے پاک حصول کے بھارت کے وژن کے لیے مکمل طورپرعہد بستہ ہیں۔ اجلاس میں اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری، مذکورہ ٹاسک فورسز کے چیئرپرسنز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اسٹیل کے مرکزی وزیر کی زیرصدارت ہونے والی بات چیت میں، کثیر جہتی نقطہ نظر کے ذریعے ناگزیر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک روڈ میپ  وضع کرنےکی وضاحت کی گئی، جس میں قابل تجدید توانائی کا استعمال، ہنر کی ترقی، ترغیبات، اور کاربن سےپاک بنانے کے ممکنہ طریقے شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے اس بات چیت میں رہنمائی اور بصیرت فراہم کی، جو ٹاسک فورسز کی طرف سے پیش کی گئی حتمی سفارشات کو تشکیل دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے موزوں طور پرکاربن سے پا ک بنانے کے حل کے ساتھ ساتھ پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جس میں اسٹیل صنعت کے متنوع منظر نامے پر غور کیا گیا ہے اور جس میں مربوط اسٹیل پلانٹس اور ثانوی سہولیات دونوں  ہی شامل ہیں۔

 

اسٹیل اور شہری ہوا بازی  کے مرکزی وزیرکے زیر صدارت بات چیت میں ٹاسک فورسز کے ساتھ ہونے والی گفتگو

انڈین بینکس ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو جناب سنیل مہتا کی زیرقیادت مالیات سے متعلق ٹاسک فورس نے بھارتی اسٹیل صنعت کو کاربن سے پاک بنانے کے لیے مالیاتی اختیارات کے بارے میں اپنی قیمتی بصیرت فراہم کی۔ قابل تجدید توانائی کی منتقلی سے متعلق ٹاسک فورس، توانائی اور ایم این آر کی کی وزارت کے ایک سرکردہ عہدیدار جناب انیرودھا کمار کی لیڈر شپ کی قیادت کے تحت قابل تجدید توانائی کی منتقلی سے متعلق ٹاسک فورس نےاسٹیل صنعت میں قابل تجدید توانائی کےانضمام کا جائزہ لیا اورپالیسی کو آگے لےجانے و الے مجوزہ افراد کوتجویزکیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کواپنانے کی ترغیب دیں اور صنعتوں کو اس جانب راغب کرنے کے لیے بالخصوص سیکنڈری اسٹیل سیکٹر میں ہنرکی مانگ کو پورا کریں ۔

محترمہ سنیتا سنگھی کی سربراہی میں،ہنر کے فروغ سے متعلق ٹاسک فورس، ایک مشہور عوامی پالیسی ماہر اور ہنر کے فروغ کے ماہراسٹیل صنعت کی افرادی قوت کی ہنر مندی،ہنرکوبڑھانے اور دوبارہ ہنر مندی کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاکہ منصفانہ منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان کی سفارشات میں تعلیمی اداروں کوتشکیل دینے اور انہیں بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ صنعت کے ابھرتے ہوئے مہارت کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے،بالخصوص ثانوی اسٹیل کے شعبے میں۔

سیل کے ایک انڈپنڈنٹ ڈائریکٹر جناب اشوک کمار ترپاٹھی کی سربراہی میں توانائی کی کارکردگی سے متعلق ٹاسک فورس نے مربوط اسٹیل پلانٹس اور سیکنڈری اسٹیل صنعتوں، دونوں کے لیے توانائی کی کارکردگی کے حل کوآگے لے جانے کے لیے سفارشات پیش کیں۔ سی ایس آئی آر کے تحت دھات سے متعلق قومی  لیباریٹری کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اندرانیل چٹوراج کی قیادت میں منتقلی کے عمل سے متعلق ٹاسک فورس نے ڈائریکٹ ریڈیوزڈ آئرن پلانٹس میں قدرتی گیس اورمختلف گیسوں کے مرکب کے استعمال کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی، جس کا مقصد کوئلے پر مبنی فیڈ اسٹاک سے منسلک ان سہولیات سے کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

بھارت میں ماحول کےلئے سازگار اسٹیل کی پیداوار کے لیے روڈ میپ کی وضاحت کی  خاطر 13 ٹاسک فورسز

مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا کی قیادت اور رہنمائی میں اسٹیل کی وزارت نے اس سے قبل صنعت، ماہرین تعلیم، دانشور افراد، ایس اینڈ ٹی ادارے، مختلف وزارتوں اور دیگرمتعلقہ فریقوں کی شمولیت کے ساتھ 13 ٹاسک فورس تشکیل دی تھی تاکہ اسٹیل کوکاربن سے پاک بنانے پر بات چیت، غور و خوض اور سفارش کی جا سکے۔ جس کا مقصداسٹیل سیکٹر اورماحول کےلئے سازگار اسٹیل کی پیداوار کو فروغ دینا ہے۔ جناب سندھیا کا نقطہ نظر بھارت کے اسٹیل سیکٹر کو پنچ امرت اہداف کی طرف رہنمائی کرنے میں اہم رہا ہے جس کااعلان گلاسگو میں کوپ26  کی میٹنگ میں معزز وزیر اعظم نے کیا تھا۔ ان کی دور اندیش قیادت اور باہمی تعاون کی کوششوں کے ساتھ، ان سفارشات کا مقصد بھارت میں پائیدار اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار اسٹیل کی پیداوار کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ش ر۔ف ر

(U: 10096)

 



(Release ID: 1961912) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi