ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت نے تکنیکی ٹیکسٹائل کے مختلف شعبوں میں 46.74کروڑ روپے مالیت کے 18 آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کو منظوری دی

Posted On: 28 SEP 2023 6:51PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت و صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ صنعت اور انسٹی ٹیوٹ کی فعال اور مضبوط شراکت داری ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کی مقامی سطح پر ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انھوں نے یہ بات آج نئی دہلی میں نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کی ساتویں مشن اسٹیئرنگ گروپ (ایم ایس جی) کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ٹیکسٹائل کی وزارت نے 7ویں ایم ایس جی میٹنگ کے دوران جیوٹیک، پروٹیک، انڈوٹیک، سسٹین ایبل ٹیکسٹائل، اسپورٹیک، اسمارٹ ای- ٹیکسٹائل، میڈی ٹیک سیگمنٹس کے کلیدی اسٹریٹجک شعبوں میں46.74 کروڑ روپے مالیت کے 18 آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کو منظوری دی۔

ان 18 آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں میں سے 14 ہائی ویلیو پروجیکٹ، 3 پروٹو ٹائپ گرانٹ پروجیکٹ اور 1 آئیڈییشن گرانٹ پروجیکٹ ہے۔ پروجیکٹوں میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے مختلف ایپلی کیشنز شامل ہیں جن میں جیوٹیک کے 1، پروٹیک کے 2، انڈوٹیک کے 2، اسپورٹیک کے 2،سسٹین ایبل ٹیکسٹائل کے 5،  میڈیٹیک کے 3،  اسمارٹ اینڈ ای ٹیکسٹائل کے 3 اور  جیو ٹیکسٹائل کے 1 پروجیکٹ کو منظوری دی گئی۔ منظور شدہ پروجیکٹوں کی قیادت مختلف اداروں اور تحقیقی اداروں نے کی جن میں بی ٹی آر اے، اے ٹی آئی آر اے، آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی جموں، این آئی ٹی جالندھر، آئی آئی ٹی کھڑگپور، سی ایس آئی آر نئی دہلی، آئی آئی ٹی مدراس اور دیگر شامل ہیں۔

مرکزی وزیر نے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے مختلف اجزاء کی پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں منظور شدہ آر اینڈ ڈی پروڈکٹس کا جائزہ، مشن موڈ میں آر اینڈ ڈی پروجیکٹس،گریٹ (جی آر ای اے ٹی) گائڈ لائن کے تحت ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں اسٹارٹ اپس کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل،اسٹینڈرز اینڈ ریگولیشنز پر چھٹے ایم او ٹی –ایف آئی سی سی آئی – بی آئی ایس نیشنل کانکلیوسمیت آؤٹ ریچ ایکٹیوٹیز اور ایونٹس  نیز جولائی و ستمبر 2023 میں میڈی ٹیکس کانفرنس شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں درآمد پر منحصر تکنیکی ٹیکسٹائل اشیاء اور خاص فائبر کے علاوہ عالمی سطح پر انتہائی درآمد شدہ تکنیکی ٹیکسٹائل اشیاء کے لئے آر اینڈ ڈی پر زور دیا جانا چاہئے۔

اس کے علاوہ، تعلیم، تربیت اور ہنر کی ترقی کے محاذ پر پیش رفت کا بھی مرکزی وزیر نے جائزہ لیا، جس میں 15 سرکاری اور 11 نجی اداروں کی 26 درخواستوں کو کاغذات متعارف کرانے، لیبارٹری کے بنیادی ڈھانچے کی خریداری اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے مختلف اپلی کیشن ایریاز میں ٹرینرز کی تربیت کے لیے151.02 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

نیتی آیوگ، تجارت اور صنعت کی وزارت، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، بھاری صنعتوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، جل شکتی کی وزارت، محکمہ اخراجات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، صنعت اور اندرون تجارت کے فروغ کے محکمہ کے سینئر افسران اور دیگر وزارتوں کے اراکین اور صنعت کے نامور اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.10086




(Release ID: 1961824) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Marathi , Hindi