نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

وی پی نے ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 28 SEP 2023 5:19PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکھر نے ممتاز زرعی سائنسدان ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ایک X پوسٹ میں، نائب صدر جمہوریہ نے کہا؛

”ہندوستان کے سبز انقلاب کے بانی ایم ایس سوامی ناتھن جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ ہندوستانی زراعت میں ان کی قابل قدر شراکت نے لاکھوں کسانوں کی خوشحالی میں تعاون کرتے ہوئے قوم کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا۔ اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور خیر خواہوں کے ساتھ دلی تعزیت۔“

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10082



(Release ID: 1961810) Visitor Counter : 85