جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنجاب کے تمام تر 23 اضلاع میں ’سووَچھتا ہی سیوا‘ مہم چلائی گئی


پنجاب کے 64 لاکھ  شہریوں نے ’کوڑاکرکٹ سے مبرا بھارت‘ کے ہدف کی حصولیابی میں مدد فراہم کرنے کے لیے 3.6کروڑ گھنٹوں سے زائد افرادی گھنٹوں کا تعاون دیا

Posted On: 28 SEP 2023 4:37PM by PIB Delhi

پنجاب میں سووَچھتا ہی سیوا 2023 مہم کو لے کر عوام کے درمیان زبردست جوش خروش دیکھا جا رہا ہے۔ سیاست داں اور ضلعی حکام سمیت مختلف سرکردہ شخصیات نے  15 ستمبر 2023 کو تمام تر 23 اضلاع میں مہم کا آغاز  کیا۔ آبی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے محکمے سمیت ریاستی حکومت کے مختلف محکموں نے صفائی ستھرائی سے متعلق مہم  کے اہتمام میں اپنا تعاون پیش کیا اور ایک کوڑا کرکٹ سے مبرا بھارتکے ہدف کی حصولیابی کے لیے ہمارے اطراف صفائی ستھرائی رکھنے کے بارے میں پیغامات کو عام کیا۔ یہ سرگرمیاں بازاروں، چڑیا گھروں، شہر کے پارکوں، شہروں اور مواضعات کے چھوٹے آبی ذخائر  کے مقامات پر انجام دی گئیں؛ علاوہ ازیں یہ سرگرمیاں آنگن واڑی مراکز، اسکولوں، ریاست بھر کے سرکاری دفاتر جیسی ادارہ جاتی عمارتوں میں بھی انجام دی گئیں۔ اب تک، 10868 سے زائد مہماتی سرگرمیوں میں 64 لاکھ سے زائد پنجاب کے افراد حصہ لے چکے ہیں، جنہوں نے تقریباً 3.63 کروڑ کے بقدر افرادی گھنٹوں کا تعاون دیا ہے، اور سووَچھتا ہی سیوا پورٹل پر تقریباً 10000 تصاویر اپ لوڈ کی  گئی ہیں۔

مرمت، پینٹنگ، اور صفائی ستھرائی سے متعلق اثاثے  دیہی اور شہری رضاکاران اور باشندگان کو ان کے متعلقہ علاقوں میں ایک مشترکہ ہدف کے لیے ایک اسٹیج پر لے کر آئے ہیں ۔ صفائی ستھرائی اور کوڑا چننے سے متعلق مختلف مہمات کے تحت آبی ذخائر اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا۔ شرمدان (رضاکاران) نے 20 لاکھ سے زائد عوام کی شرکت ملاحظہ کی، جنہوں نے تقریباً 4875 سرگرمیاں انجام دیں، جن میں 1269 ادارہ جاتی عمارتوں، 948 عوامی مقامات، 782 کوڑا کرکٹ والے مقامات، 305 آبی ذخائر ، 116 ریورسائڈ اور واٹر فرنٹ علاقوں،  کوڑے کے مخصوص 71 مقامات، 61 کمیونٹی سینٹری کامپلیکسوں ، اور 58 مشہور سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔

ہرا گیلا سوکھا نیلامہم کے ذریعہ اسکول کے بچوں میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کی عادات کو فروغ دینے اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے آگاہی سے متعلق سرگرمیاں اور معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) مہم چلائی گئی، جس کے تحت نوعمر افراد کے درمیان کچرے کو الگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اسکول کی سطح پر، سووَچھتا عہد اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جو کہ فضلے سے دولت کے مقاصد پر مرکوز ہیں ، اور جن کا مقصد اس امر کویقینی بنانا ہے کہ بچے ذمہ دار شہری بنیں اور ایک مدور معیشت میں اپنا تعاون دیں۔ طلبا کے لیے خصوصی نمائش کے دوروں میں پانی کے معیار کی جانچ کے سیشنوں اور گندے پانی کو سودھنے کے عمل اور جدید تکنالوجیوں کی تفہیم کے لیے ٹھوس فضلہ انتظام کاری پروجیکٹ کے مقامات کے دورے شامل تھے۔

بھارتی سووَچھتا لیگ 2.0 میں پنجاب کے نوجوانوں کی غیرمعمولی شرکت دیکھی گئی، اور صفائی ستھرائی کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے سائیکل ریلیوں اور سووَچھتا دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔ روپ نگر میں نانگل کی میونسپل کونسل کا خصوصی طور پر ذکر کرنا ہوگا جس نے تمام تر سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بیداری سے متعلق ریلی کا اہتمام کیا جس کے ذریعہ سنگل یوز پلاسٹک (ایس یو پی) کی بجائے متبادل چیزیں اپنانے، اور بس اسٹینڈس، پارکنگ کی جگہوں، اور جنگلی علاقوں جیسے مقامات پر کوڑا کرکٹ کو علیحدہ کرنے پر زور دیا گیا۔

ریاست میں عوام کے درمیان تحریک پیدا کرنے سے متعلق منعقد کی گئیں تقریبات میں تقریباً 34 لاکھ افراد نے شرکت کی،  اور تقریباً 4281 سرگرمیوں کے لیے تقریباً 2.64 کروڑ افرادی گھنٹوں کا تعاون پیش کیا گیا۔ اس میں تقریباً 806 کروڑ سووَچھتا عہد، 555 سے زائد خصوصی گرام سبھا میٹنگیں، عوام الناس کے ساتھ تقریباً 505 سمواد پروگرام ، اور سووَچھتا دوڑ کی 251 سے زائد تقریبات شامل ہیں۔ ضلعی اور بلاک کی سطح کے افسران نے یومیہ شجرکاری مہمات، کوڑا کرکٹ کے مخصوص مقامات کی صفائی ستھرائی، اور عوامی بیداری کے لیے سووَچھتا مقابلوں کو یقینی بنایا۔ صفائی ستھرائی کے لیے اس عوامی تحریک میں  حصہ لینے والوں میں  اراکین اسمبلی اور ان کے شرکائے حیات، ضلع انتظامیہ کے افسران، مقامی میونسپل کونسل، گرام پنچایت، نہرو یووا کیندر اور نیشنل سروس اسکیم کے رضاکاران، سیلف ہیلپ گروپس، نوجوان، اسکولی بچے ، ضلعی صفائی افسران، صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والے کارکنان شامل تھے۔

ریاست نے مہم کے ایک حصے کے طور پر گاد نکالنے سے متعلق مہمات کا بھی اہتمام کیا، اور سیپٹک ٹینکوں کو خالی کرنے اور گاد نکالنے کا کام انجام دینے والوں کو ایم سیوا ایف ایس ایم  پورٹل میں شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، یہ پورٹل شہری  دیہی اجماع کے توسط سے ماحولیاتی کثافت سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کے ذریعہ شروع کی گئی ایک ایپلی کیشن ہے۔ مقامی زبان کے نام سے مقامی کنکشن کو یقینی بنانے کے ساتھ پنجاب بھر میں صفائی متر سُرکشا شِوِر بھی منعقد کیا گیا۔ صفائی کارکنان کی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے ان کی انتہائی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اضلاع میں مفت صحتی چیک اپ کیمپ لگائے گئے۔

یہ مہم ریاست کے باشندوں کے درمیان صفائی ستھرائی کے تئیں رویے میں تبدیلی کو فروغ دینے کے لحاظ سے اہمیت کی حامل رہی ہے۔ شہری اور دیہی ضلع اور بلاک کے عہدیداروں نے حفظانِ صحت اور صفائی کے بہتر طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے عوامی میٹنگیں کیں۔ طلبا نے تعلیمی سیر کو دلفریب پایا کیونکہ انہوں نے عملی معلومات حاصل کیں اور ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنی قوت کو سمجھا۔سووَچھتا ہی سیوا 2023 اب تک پنجاب میں زبردست طور پر کامیاب رہی ہے، اور اس میں بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کی فعال شمولیت ملاحظہ کی گئی، تاہم ایک صاف ستھرے بھارت کے خواب کی تکمیل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنا لازمی ہے۔

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:10080


(Release ID: 1961805) Visitor Counter : 104


Read this release in: Punjabi , English , Hindi